ایودھیا: اترپردیش حکومت نے ایودھیا میں تین نومبر کو ہونے والے پانچوے دیپ اتسو کے اہم انعقاد کو پہلے سے زیادہ شاندار اور ناقابل فراموش بنانے کے لئے تیاریاں پوری کرلی ہیں۔ اس بار دیپ اتسو کے دوران ایودھیا شہر میں 12لاکھ دیپ جلائے جائیں گے۔
Published: undefined
پیر سے پانچ روزہ دیپ اتسو2021 کے انعقاد کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے دو دن ثقافتی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ دیوالی سے ایک دن قبل تین نومبر کو مین پروگرام ہے جس میں ریاست کے ہر گاؤں سے آنے والے پانچ مٹی کے دئیے ایودھیا کو روشن کریں گے۔ اس کے لئے اترپردیش کے سبھی 75 اضلاع کے ڈی ایم کو یہ یقینی بنانے کو کہا گیا ہے کہ ریاست کے 90 ہزار سے زیادہ ہر گاؤں سے ہر پانچ مٹی کے دئیے وقت سے ایودھیا پہنچ جائیں۔
Published: undefined
دیپ اتسو کے دوران رام کی پیڑی پر نو لاکھ دئیے جلائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایودھیا شہر میں تین لاکھ دیپ روشن ہوں گے۔ اس انعقاد کو دیکھنے کے لئے 'گنیز بک آف ریکارڈ' کی ایک ٹیم ایودھیا میں موجود ہوگی۔ عالمی ریکارد بنانے کے لئے مٹی کے ایک دئیے کو کم سے کم پانچ منٹ تک جلانا ہوگا۔
Published: undefined
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ایودھیا میں اس بار کے دیپ اتسو میں 12 لاکھ مٹی کے دئیے جلائے جائیں گے۔ رامائن کی گاتھا کو بھی امر بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی 'لیجر لائٹ' میں شاندرا رامائن کا 'ہیریٹیج' طریقے سے شو دکھایا جائے گا۔ سی ایم یوگی نے سال 2017 میں پہلی بار دیپ اتسو کا انعقاد کیا تھا۔ دیپ اتسو کا آغاز 51 ہزر دیپوں سے ہوا تھا۔ سال 2019 میں 404226 مٹی کے دئیے۔ سال 2020 میں 606569 مٹی کے دئیے سریو کے کنارے روشن کئے گئے تھے۔
Published: undefined
ریاست کے سبھی گاؤں اور ضلع سے ایودھیا میں منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔ ضلع محکمہ سیاحت کے افسران ڈی ایم کی دیکھ بھال میں اس اسکیم کو پورا کرائیں گے۔ اس کے لئے پوری ریاست کے منتخب گرام پردھانوں اور دیہی کمہاروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ دیپ اتسو تقریب کے لئے سریو گھاٹ اور رام کتھا پارک کو بھی نئی شکل دی گئی ہے۔ فرانسیسی کلاکار چپھومی ان مقامات کے پاس کی دیواروں پر رام کتھا کو پھر سے زندہ کر رہے ہیں۔ اس انعقاد کے لئے ایودھیا میں انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined