قومی خبریں

مہاراشٹر:اورنگ آباد میں تبلیغی اجتماع کی تیاری جاری،کئی لاکھ افراد کی شرکت متوقع

ممبئی شہر سے 8-10ہزار بسیں روانہ ہوں گی اور ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد اجتماع میں شریک ہوں گے۔ مختلف مساجد اور مراکز سے بسیں بک کی گئی ہیں اور فی مسافر 800 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا مہاراشٹر: اورنگ آباد میں تبلیغی اجتماع کی تیاریاں جاری

ممبئی : مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز جمعہ 23فروری سے ہوگا اورشہر کے مضافاتی علاقے میں ایک وسیع میدان میں اس کی تیاری کے لیے ممبئی ،پونے ،بھیونڈی ،ناگپورسمیت ریاست کے مختلف شہر وں سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان بڑی تعداد میں یہاں پہنچ رہے ہیں۔ریاستی اجتماعی میں ملک بھر سے شرکاء آنے والے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کی تعداد لاکھوں میں پہنچ سکتی ہے ،جس کے لیے اجتماع کے منتظمین اور شہری انتظامیہ نے بھرپورحفاظتی اور احتیاطی انتظامات کیے ہیں۔

ممبئی ،ناسک ،مالیگاؤں،بھیونڈی ،تطانے ،شولاپور، پونے، ناگپور جیسے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ ناندیڑ، لاتور، جلگاؤں، بھساول سے بھی ہزاروں بسوں اورمختلف ٹرینوں سے فرزندان توحید اورنگ آباد پہنچیں گے، جن کے لیے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور قومی شاہراہوں سے رہنمائی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔نماز جمعہ سے اجتماع کا آغاز ہوگا اور نماز میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد، بنگلور، میسور، میوات ، دہلی، کیرالا اور تمل ناڈوسے بھی اورنگ آباد سے بھی لوگ پہنچ رہے ہیں۔ صرف ممبئی شہر سے 8-10ہزار بسیں روانہ ہوں گی اور ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد اجتماع میں شریک ہوں گے۔ اس کے لیے مختلف مساجد اور مراکز سے بسیں بک کی گئی ہیں اور فی مسافر 800روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ جبکہ ٹرینوں سے بھی ریزرویشن کرایا گیا ہے۔ بسوں پر خصوصی تیار کیے گئے اسٹیکر چسپاں کیے جائیں گے، تاکہ سفرکے دوران خصوصی رعایت حاصل ہوسکے اور کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

چند روز قبل ہی تبلیغی اجتماع کے لیے قانونی منظوری کے معاملہ میں ٹیکنکی خامی کو پولس اور انتظامیہ نے ذمہ داران کو بلا کردورکردیں ہیں اور اجتماع نہ ہونے کی افواہوں کا خاتمہ ہوگیا۔ مغربی بنگال، اترپردیش، بہار اور گجرات سے بھی شرکاء تشریف لارہے ہیں۔ انہیں روٹ کے بارے میں ہدایات دے دی گئی ہیں۔اجتماع گاہ کے 40کلومیٹر کے دائرے میں امدادی کام کے لیے نوجوانوں کو مقررکیا گیا ہے جبکہ پولس اور فائر عملے کو بھی چوکس کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined