حیدرآباد: تبلیغی جماعت کے اجتماع میں ملک بھر سے تقریباً تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ شہر کے نواحی علاقہ پہاڑی شریف میں 5 تا 7 اپریل یہ اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اس اجتماع کا مقصد ہے کہ اللہ کے بندے اللہ تعالی کو پہچاننے والے اور حضور اکرم ﷺ سے محبت کرنے والے بنیں۔ آپ ﷺ کی مبارک سنتوں کو اپنی زندگیوں میں اختیار کرنے والے بنیں۔ اجتماع کا ایک اور مقصد یہ ہے کہ پوری دنیا میں انسانیت زندہ ہوجائے۔ انسانوں میں آپس میں محبت اور خلوص پیدا ہوجائے۔ اجتماع کے لئے 4 اپریل سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
ہندوستان کے مختلف مقامات سے لوگ اس اجتماع میں شرکت کرنے کےلئے حیدرآباد پہنچیں گے۔5اپریل کی فجر کے بعد بیان ہوگا۔ ظہر کی نماز کے بعد بھی بیان ہوگا۔ عصر کی نماز کے بعد فضائل ذکر ہوں گے۔مغرب کے بعد بھی ایک عمومی بیان ہوگا۔ دوسرے دن بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔دوسرے دن عصر کی نماز کے بعد نکاح کی مجلس ہوگی۔ تیسرے دن فجر کے بعد بیان ہوگا۔ اس دن 10بجے آخری بیان ہوگا۔ 12 بجے دن دعا ہوگی۔ دعا پر اجتماع کا اختتام ہوگا۔ جماعت سے تقریباً 50 سال سے وابستہ ذمہ داران اس اجتماع میں شرکت اور خطاب کریں گے جو دعوت و تبلیغ کا کام انجام دے رہے ہیں۔
Published: 02 Apr 2019, 9:10 PM IST
تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں نے کہا کہ کے اجتماع کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔ اجتماع گاہ ایک وسیع میدان پر پھیلا ہوا ہے جس میں شرکت کرنے کے لئے آنے والوں کے لئے مختلف سہولتوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس میدان میں شرکا کے لئے کھانے کے انتظام کے ساتھ ساتھ، نماز ہالس، وضوخانے بھی بنائے جا رہے ہیں۔ پولس کے مختلف شعبوں سے ملازمین کو سیکوریٹی اور ٹریفک انتظامات کے لئے تعینات کیا جائے گا۔ بندوبست کے لئے پولس کے مختلف شعبہ جات بشمول ٹریفک، سیکوریٹی ونگ اور لا اینڈ آرڈر بھی موجود ہوں گے۔ جل پلی بلدیہ کے مقامی حکام 24 گھنٹے اسٹاف کو تعینات کرتے ہوئے علاقہ میں سینٹی ٹیشن کے کام کریں گے۔
Published: 02 Apr 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Apr 2019, 9:10 PM IST