قومی خبریں

مہاراشٹر میں اقلیتوں کے لیے پولیس میں بھرتی کی پری ٹریننگ کاآغاز

حکومت مہاراشٹرا کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے ضلعی سطح پر ہر ضلع سے 100 اقلیتی نوجوانوں کو مفت پولیس ٹریننگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس  

مہاراشٹر میں اقلیتوں کے لیے پولیس میں بھرتی کی پری ٹریننگ کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے،اس تعلق سے رائے گڑھ ضلع میں انجمن درد مندا نِ تعلیم و ترقی مہاڈ نے کامبلا کیمپس میں 35 امیدواروں کاٹریننگ کے لئے انتخاب کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حکومت مہاراشٹرا کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے ضلعی سطح پر ہر ضلع سے 100 اقلیتی نوجوانوں کو مفت پولیس ٹریننگ کا اعلان کیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد کئی اضلاع میں فري پری ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ،لیکن مختلف وجوہات اور مسلم نوجوانوں کی عدم دلچسپی کے سبب کئی اضلاع میں اب تک اس ٹریننگ کا ایک بار بھی اہتمام نہیں ہو سکا۔

Published: undefined

امسال مہاراشٹر کے چند سر کردہ افراد نے مشن مہاراشٹرپولیس بھر تی 2020 کے بینر پر ریاست میں اقلیتی اُمید واروں کی رہنمائی کا بیڑا اٹھایا اور پوری ریاست میں بیداری تحریک چلائی اور اُمید واروں سے آن لائن بائیو ڈیٹا طلب کیے، ضلعی سطح پر اُن کے گروپ بنائے گئے۔

Published: undefined

رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ شہر کی اہم ملّی تنظیم انجمن دردمندانِ تعلیم و ترقی نے پہل کی جس کے سبب حکومت کے اقلیتی محکمے نے ضلع میں 100 اقلیتی نوجوانوں کو مفت پری پولیس ٹریننگ کی ذمہ داری اُنہیں دی ہے۔

Published: undefined

انجمن درد مندان نے امیدواروں کے انتخاب کے لئے کل مہاڈ کے نزد واقع کامبلا کے اپنے تعلیمی کیمپس میں ایک رہنمائی اور آرینٹیشن کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں 35 اُمید واروں کا انتخاب عمل میں آیا۔ بقیہ اُمید وارو ں کے لئے مزید ایک اور کیمپ کا انعقاد ہوگا۔تربیت کے اس سیشن میں شاہ رخ سر نے اُمید واروں کا فزیکل میژر منٹ لیا اور انہیں فزیکل ٹیسٹ کے رموز و نکات سمجھائے جبکہ سہیل سر نے مراٹھی زبان میں سوالات کے حل کی ٹیکنیک سمجھائی۔

Published: undefined

مفتی رفیق نے نوجوانوں کی ہمت افزائی کی اور اُمید ظاہر کی کی اس بار رائے گڑھ ضلع سے پوری بیچ ٹریننگ میں شریک ہوگی۔

Published: undefined

مفتی رفیق کی صدارت میں ہوئے اس پورے دن کے پروگرام کے الگ الگ سیشن کی جناب دلدار پرکر ،
مفتی مظفر سین اور مفتی سعود مھاڈکر نے نظامت سنبھالی، مفتی خالد جھٹام صاحب،حافظ تابش انتو لے صاحب اور حافظ یاسرناڈکر صاحب نے پروگرام کو کامیاب کرنے میں مکمل تعاون کیا۔اس رہنمائی و تربیتی کیمپ میں ممبئی سے معروف سماجی رہنما سلیم الوا رے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کی اہمیت اور اس کے حصول کے طریقہ کار سمجھائے۔ اسٹار فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر دانش لامبے نے نوجوانوں کو آن لائن/آف لائن تحریری امتحان کے نصاب اور ماڈل سوالنامہ کے بابت تفصیل فراہم کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined