بہار میں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کے درمیان ابھی سیٹوں کے بٹوارے پر حتمی فیصلہ بھی نہیں ہوا کہ اس سے پہلے ہی ایک ایسا سروے منظر عام پر آ گیا ہے جو این ڈی اے خیمہ کے ہوش اڑانے کے لئے کافی ہے۔ ایک میڈیا ادارے ’سپک میڈیا‘ کی طرف سے 17 جولائی کو جاری کئے گئے قبل از انتخاب (پری پول ) سروے کے مطابق بہار میں این ڈی اے کو اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں شدید نقصان ہونے والا ہے۔
اسپک میڈیا نے اس سے پہلے تمل ناڈو کے حوالہ سے بھی پری پول سروے کیا تھا کہ اگر ابھی چناؤ ہو جائیں تو مودی اور بی جے پی سے قربت کے سبب تمل ناڈو میں اے ڈی ایم کے کا صفایا ہو جائے گا اور ڈی ایم کے-کانگریس کی واپسی ہوگی۔
اسپک میڈیا نے بہار کے حوالہ سے پری پول کے جو نتائج جاری کئے ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ لالو یادو کی جماعت آرجے ڈی اور کانگریس کے اتحاد کے سامنے بہار میں این ڈی اے کی حالت خستہ ہونے والی ہے۔
اسپک میڈیا نے سروے میں آر جے ڈی-کانگریس اتحاد کو 40 میں سے 29 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ بی جے پی -جے ڈی یو اور رام ولاس پاسوان کی ایل جی پی کے حصہ میں محض 7 سیٹیں جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسپک میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ بہار کی 40 میں سے 4 سیٹوں پر کوئی اندازہ نہیں لگا پائی ہے۔
Published: undefined
اسپک میڈیا کے سروے کے مطابق بہار میں آر جے ڈی – کانگریس اتحاد کے حصہ میں 61 فیصد ووٹ آنے کا امکان ہے۔ نتیش کمار کی جے ڈی یو کو این ڈی اے کی دیگر جماعتوں کے مقابلہ زیادہ ووٹ حاصل ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
تیجسوی مقبول ترین رہنما، مودی کا چوتھا نمبر
اسپک سروے میں کہا گیا ہے کہ بہار میں اب نتیش کمار کا جادو پھیکا پڑ چکا ہے اور وہ مقبول ترین رہنما نہیں رہے۔ سروے کے مطابق مقبولیت کے پیمانے پر بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور لالو یادو کے صاحبزادے تیجسوی یادو سر فہرست ہیں اور انہوں نے نتیش کو دوسرے پائیدان پر دھکیل دیا ہے۔ تیسرے مقام پر لالو یادو ہیں اور ان کے بعد نمبر آتا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کا۔ مقبولیت کے اعداد و شمار اس سروے کی تصدیق کرتے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بہار کے لوگ مرکزی حکومت سے خوش نہیں ہیں:
وزیر اعظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے بہار کے لوگ ناخوش ہیں۔
سروے میں شامل لوگوں کا ماننا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت گذشتہ چار برسوں کے دوران خراب ہوئی ہے۔
لوگوں کو لگتا ہےکہ مرکزی حکومت نے بہار کی بنیادی ضروریات پر توجہ نہیں دی۔
Published: undefined
اسپک سروے 8 جون سے 9 جولائی 2018 کے درمیان کیا گیا تھا۔ یہ کام 371 ماہر فیلڈ انویسٹی گیٹر اور 323 مترجموں کو سونپا گیا تھا۔ بہار کے اس پہلے سروے کو اسپک میڈیا کے لئے بنگلورو کی کمپنی آئی ای ٹیک گروپ نے کیا ہے۔ اس سروے کے لئے ہر اسمبلی حلقہ انتخاب سے تقریباً 1500 افراد سے رابطہ کیا گیا اور سروے میں 364500 لوگوں سےبات کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا۔
اسپک میڈیا کے پورے سروے کو اسپک میڈیا کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز