پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع انتظامیہ نے کنڈہ تحصیل احاطہ میں محرم پر شیخ پور عاشق گاؤں میں لگائے گئے عارضی گیٹ کو ہٹانے کے مطالبہ کو لے کر دھرنے پر بیٹھے شہ زور رکن اسمبلی راجا بھیا کے والد کنور ادے پرتاپ سنگھ کو ان کے بھدری گاؤں واقع قلعہ میں نظر بند کر دیا۔ اسی کے ساتھ قلعہ کے باہر بھاری تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
پولیس سپرنٹنڈنٹ ست پال انتل نے بتایا کہ محرم کے پیش نظر ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ نظم و نسق اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے کنڈہ تحصیل احاطہ میں شیخ پور عاشق گاؤں میں محرم پر بنائے گئے گیٹ کو ہٹانے کے مطالبہ کو لے کر دھرنے پر بیٹھے کنور اودے پرتاپ سنگھ کو ان کی بھدری گاؤں واقع رہائش گاہ میں نظر بند کر کے فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کنور ادے پرتاپ سنگھ نے وزیر اعلی محرم پر لگائے گئے عارضی گیٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا مگر کارروائی نہ ہونے پر وہ کنڈہ تحصیل احاطہ میں اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ جمعرات کے روز ڈی ایم و ایس پی نے دھرنے کے مقام پر پہونچ کر دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی، مگر بضد ادے پرتاپ سنگھ دھرنا ختم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئے۔ ان کے حامیوں نے جمعہ کے روز کنڈہ بند کا اعلان کیا تھا، تاہم پولیس انتظامیہ نے انہیں خانہ نظر بند کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز