قومی خبریں

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے 10 سوالات کے جوابات مانگے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>رندیپ سرجے والا / سوشل میڈیا</p></div>

رندیپ سرجے والا / سوشل میڈیا

 

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ایم مودی و وزیر داخلہ امت شاہ سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس نے 5 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ’10 سوالات‘ کے جوابات مانگے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ’گینگ ریپ کرنے والے‘ کو تحفظ دے رہے ہیں، جس پر انھیں جواب دینا ہی ہوگا۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے بیلگاوی میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے ساتھ اتوار کے روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی اور شاہ سے 10 سوالوں کے جواب مانگے۔ سرجے والا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ایم مودی اس معاملے سے واقف تھے، پھر بھی جے ڈی (ایس) کے ساتھ اتحاد کیا۔

Published: undefined

سرجے والا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دسمبر 2023 میں بی جے پی کے ایک لیڈر نے تمام ثبوتوں کے ساتھ پی ایم مودی اور امت شاہ سے رابطہ کیا تھا۔ اس معاملے میں ہمارا پیغام واضح اور سادہ ہے۔ نریندر مودی اور جے ڈی (ایس) رہنما ایک گینگ ریپ کرنے والے کو تحفظ دے رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کو معلوم تھا کہ ان کی پارٹی کا امیدوار اور اتحادی ہزاروں خواتین کا سیریل ریپسٹ ہے۔ کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے جو 10 سوالات پوچھے ہیں، وہ اس طرح ہیں:

  1. جنتا دل (سیکولر) سے ہاتھ کیوں ملایا؟

  2. پرجول ریونّا کو بی جے پی اور جنتا دل سیکولر کا امیدوار کیوں بنایا گیا؟

  3. پی ایم مودی نے ہاسن کا دورہ کیا اور ہاتھ اٹھا کر کیوں کہا کہ پرجول ریونّا کی جیت انہیں مزید طاقت دے گی؟

  4. سب کچھ جاننے کے بعد بھی مودی جی، امت شاہ جی، بی جے پی اور جے ڈی ایس نے پرجول ریونّا کے بارے میں یہ سچ کیوں چھپایا؟

  5. جب پرجول ریونّا ہندوستان سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے تو کیا مودی جی کی وزارت خارجہ یا پاسپورٹ کنٹرول بورڈ کو معلوم نہیں تھا کہ ایک گینگ ریپ کرنے والا ملک سے فرار ہو رہا ہے؟ مودی جی اور امت شاہ جی نے انہیں بھاگنے کی اجازت کیوں دی؟

  6. ایس آئی ٹی نے سی بی آئی اور مودی حکومت کو خط لکھا مگر مودی جی یا امت شاہ جی نے اس کا جواب کیوں نہیں دیا؟

  7. پرجول ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ وزیر اعلیٰ نے ابھی تک منسوخ کیوں نہیں کیا؟

  8. ہماری ایس آئی ٹی نے سی بی آئی کو خط لکھ کر درخواست کی کہ وہ انٹرپول کو بلیو کارنر نوٹس جاری کرنے کو کہے تاکہ ہم جان سکیں کہ وہ کہاں ہے۔ مودی جی نے ایسا کیوں نہیں کیا؟

  9. اگر گینگ ریپ کرنے والا ملک سے فرار ہو جائے تو اسے واپس لانے کی ذمہ داری کون لے گا؟ ریاستی حکومت یا مرکزی حکومت؟ اگر یہ مرکزی حکومت کا کام ہے تو مودی جی اور امت شاہ جی کیا کر رہے ہیں؟

  10. آخر وزیر اعظم مودی پرجول ریونّا سے سوال پوچھنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

Published: undefined

سرجے والا نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو گزشتہ دنوں خط بھی لکھا ہے۔ اب کانگریس اپیل کرتی ہے کہ وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہمارے ’10 سوالات‘ کے جواب دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined