اپنے قابل اعتراض بیانات کے باعث اکثر سرخیوں میں رہنے والی بھوپال سے رکن پالیمان پرگیہ ٹھاکر نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے عدالتی حکم کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ نو راتر کے موقع پر لاؤڈ اسپیکر اور ڈی جے دیر رات نہ بجانے کے عدالتی حکم کو نہیں مانتی۔ بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر نے اس طرح کی باتیں بھوپال میں صحافیوں سے گفتگو کے روران کہی۔
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST
پرگیہ ٹھاکر نے سوال کرتے ہوئے کہا ’’کیا تمام اصول صرف ہندوؤں کے لئے ہیں! ہم دیر رات ڈی جے اور لاؤڈ اسپکر نہ بجانے کے اصول کو نہیں مانتے۔‘‘ دریں اثنا جب کسی نے پرگیہ ٹھاکر کو یہ یاد دلایا کہ اس حولہ سے سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا۔ تو پرگیہ ٹھاکر نے کہا، ’’ہمیں عدالت کا فیصلہ منظور نہیں ہے۔‘‘
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST
واضح رہے کہ پرگیہ ٹھاکر نے پہلی مرتبہ کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا ہے بلکہ وہ اکثر اس طرح کی باتیں کرتی رہتی ہیں اور وہ بالخصوص مسلمانوں کے خلاف زہرفشانی کے لئے جانی جاتی ہے۔ کچھ روز قبل پرگیہ نے کہا تھا، ’’بابری مسجد گرائے جانے کا ہمیں افسوس نہیں ہے بلکہ اسے منہدم کر کے تو ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST
اس سے پہلے ممبئی اے ٹی ایس کے سابق سربراہ اور دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے ہیمنت کرکرے پر بھی انہوں نے متنازعہ بیان دیا تھا۔ پرگیہ نے کہا تھا، ’’کرکرے نے حوالات میں میرے ساتھ ظلم کیا تھا، لہذا میں نے اسے بد دعا دی اور وہ مر گیا۔‘‘ بعد میں تنازعہ ہونے پر پرگیہ کو اپنے اس بیان کو واپس لینا پڑا تھا۔
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Sep 2019, 2:10 PM IST