بھوپال: بھوپال پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر ان دنوں ایک بار پھر خبروں میں ہیں اور وجے دشمی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کانگریس قائدین کو کوسنے اور ان کا کبڈی کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ’بددعا‘ دینے کا معاملہ ب طول پکڑتا جارہا ہے۔
Published: undefined
دسہرے کے موقع پر کل شام یہاں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لئے آئی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اپنے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ کا نام لیے بغیر کہا کہ نرمدا پرکرما کرنے سے کوئی پوتر نہیں ہوجاتا۔ اسٹیج پر کانگریس کے سینئر ایم ایل اے اور سابق وزیر پی سی شرما کی موجودگی میں پرگیہ ٹھاکر نے کورونا بحران کے دوران یہاں اپنے لاپتہ پوسٹر لگانے کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اس طرح کا کام بے حس لوگوں نے کیا ہے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان میں ذرا سی بھی حس نہیں اور ان میں انسانیت نہیں ہوتی۔
Published: undefined
پرگیہ ٹھاکر نے اپنے تین دنوں سے کبڈی کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہونے کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ یہاں ایک تقریب کے لیے پہنچی تھیں۔ وہاں کچھ لوگوں کی درخواست پر انہوں نے 'کبڈی کبڈی' کرنا شروع کیا، لیکن کچھ لوگوں نے ان کی ویڈیو وائرل کر دی۔ انہوں نے بدعا دیتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے یہ کام کیا ہے وہ سدھرجائے، نہیں تو اس کا بڑھاپا اور جنم بھی خراب ہوگا۔
Published: undefined
سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر ایم ایل اے پی سی شرما نے پرگیہ ٹھاکر کی تقریر کے بیچ میں اسٹیج چھوڑ دیا۔ مقامی بی جے پی لیڈر راہل کوٹھاری، جو اسٹیج پر موجود تھے، نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ ان پر 'سیاسی تقریر' کرنے کا الزام لگاتے ہوئے چلے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز