قومی خبریں

کورونا ٹیسٹ کے لیے آن لائن بکنگ شروع، گھر سے لیے جائیں گے نمونے

کورونا ٹیسٹ کے لیے اب آپ آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں۔ پریکٹو نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ-19 ٹیسٹ کرانے کے لیے آن لائن بکنگ کو ممکن بنایا گیا ہے اور اس کے لیے کمپنی نے تھائروکیئر کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے۔

کورونا ٹیسٹ
کورونا ٹیسٹ 

کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے ٹیسٹ کرانا بہت اہم ہے۔ کسی کو اگر کھانسی، زکام اور بخار ہو تو ضروری نہیں کہ وہ کورونا وائرس کی زد میں ہو۔ آپ کو کورونا ہے یا نہیں، یہ صرف کورونا ٹیسٹ کے ذریعہ ہی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا ٹیسٹ کٹ کی طلب بڑھ گئی ہے۔ اس درمیان خبر ہے کہ ہندوستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے۔ دراصل پریکٹو کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ-19 ٹیسٹ کرانے کے لیے آن لائن بکنگ کرائی جا سکتی ہے اور اس کے لیے کمپنی نے تھائروکیئر کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے۔

Published: 31 Mar 2020, 5:30 PM IST

پریکٹو کا کہنا ہے کہ تھائروکیئر کے ساتھ مل کر کووڈ-19 ڈکٹیشن ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور اسے حکومت ہند نے منظوری بھی دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ یعنی آئی سی ایم آر سے بھی منظوری مل گئی ہے۔ پریکٹو کے مطابق "فی الحال ممبئی کے لوگوں کے لیے ٹیسٹ آن لائن دستیاب ہے اور جلد ہی اسے پورے ملک کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کے لیے ڈاکٹر کے ذریعہ دیئے گئے نسخہ کی ضرورت ہوگی اور ٹیسٹ کے لیے ضروری فارم بھرنا ہوگا جس کے بعد ڈاکٹر اس پر دستخط کریں گے۔ ٹیسٹنگ کے دوران فوٹو شناختی کارڈ کی بھی ضرورت ہوگی۔"

Published: 31 Mar 2020, 5:30 PM IST

پریکٹو کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق کورونا ٹیسٹ کی آن لائن بکنگ کرانے کے لیے لوگوں کو کمپنی یا تھائروکیئر کی آفیشیل ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔ ساتھ ہی انھیں اس ٹیسٹ کے لیے 4500 روپے دینے ہوں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سیمپل کلیکشن کے لیے بھیجے گئے نمائندہ آئی سی ایم آر کے ذریعہ جاری کیے گئے سبھی ضابطوں پر عمل کریں گے۔ ٹیسٹنگ کے لیے سویب وائرل ٹرانسپورٹ میڈیم کے ذریعہ کلیکٹ کیے جائیں گے۔ اسے کولڈ چین میں تھائروکیئر لیباریٹری بھیجا جائے گا جسے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Published: 31 Mar 2020, 5:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Mar 2020, 5:30 PM IST