سیو کلچر سیو بھارت فاؤنڈیشن کے بانی ادے ماہورکر نے کہا کہ فحش مواد کا بڑھتا ہوا رجحان ہمارے معاشرے کو خراب کر رہا ہے، نوجوانوں کے ذہنوں میں برے خیالات بھر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے جنسی جرائم بڑھ رہے ہیں۔
Published: undefined
گاندھی جینتی کے موقع پر منعقد عوامی سماعت پروگرام میں جنسی تشدد کے سینکڑوں متاثرین نے متحد ہو کر سماج کو آلودہ کرنے والے جنسی طور پر منحرف مواد پر فوری پابندی لگانے کا پرزور مطالبہ کیا۔ "عوامی سماعتوں" کا اہتمام جنسی طور پر منحرف مواد کی تیاری کے خلاف لڑنے والی تنظیموں نے کیا تھا۔ عوامی سماعت میں متاثرین نے اپنے تکلیف دہ تجربات شیئر کیے اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح مرد ایسے مواد کو دیکھ کر عصمت دری سمیت خواتین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
Published: undefined
تقریب کا اہتمام سیو کلچر سیو بھارت فاؤنڈیشن، پیپل اگینسٹ ریپ ان انڈیا، سمپورنا اور سیوا نیا نے کیا تھا۔
ماہورکر نے کہا کہ جنسی ہراسانی، عصمت دری اور استحصال کا شکار ہونے والوں نے نشاندہی کی کہ کس طرح فحش مواد کا پھیلاؤ خواتین کے خلاف جنسی تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ ان خواتین نے اپنے تجربات سے واضح کیا کہ اس قسم کے مواد کا بے قابو استعمال عام مردوں کو مجرم بنا رہا ہے۔
Published: undefined
سیو کلچر بچاؤ بھارت فاؤنڈیشن نے یہ تحریک دو سال پہلے شروع کی تھی اور یہ مہم اب کروڑوں حامیوں کے ساتھ ایک قومی عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ آج کی عوامی سماعت اس لڑائی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی ہے جس میں سوشل میڈیا، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور انٹرنیٹ پر جنسی مواد کو ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined