قومی خبریں

ممتاز مسلم شخصیات نے مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا

سب خوش ہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت نے گھر میں بیٹھ کر عبادت کی اور ایک طرح سے انہوں نے حالات حاضرہ کے تحت حکمت عملی کو اپنایا جو یقینا قابل تحسین ہے -

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

ممبئی،9اپریل (یو این آئی)شب برات کے موقع پر یہ روایت رہی ہے کہ مسلمان اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قبرستانوں میں جا کر عبادت کرتے ہیں مساجد میں نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور درگاہوں پر حاضریاں دی جاتی ہیں لیکن موجودہ لاک ڈاؤن کے سبب مسلمانوں کی اکثریت نے گھر میں بیٹھ کر ہی عبادت کرنا پسند کیا اس تعلق سے آج یہاں شہر کے علمائے کرام اور ممتاز مسلم شخصیات نے مسلمانوں کے اس عمل کی تعریف کی اور ان کی اپیل پر لبیک کہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا -

Published: undefined

جمیعتہ العلماء مہاراشٹر کے قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت نے گھر میں بیٹھ کر عبادت کی اور ایک طرح سے انہوں نے حالات حاضرہ کے تحت حکمت عملی کو اپنایا جو یقینا قابل تحسین ہے -

Published: undefined

سابق اقلیتی امور وزیر و سینئر کانگریس لیڈر محمد عارف نسیم خان نے کہا کہ مسلمانوں کی دانشمندی اور گھروں میں بیٹھ کر عبادت کرنا واقعی قابل ستائش عمل ہے -

Published: undefined

ممبئی کانگریس کے نائب صدر ذاکر احمد نے کہا کہ شب برات کے تعلق سے علمائے کرام اور ممتاز مسلم شخصیات نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں بلکہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر ہی عبادت الہی میں مصروف رہیں اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے اور آج ممبئی کے مسلم علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں سو فیصد مسلمانوں نے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کی -

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined