نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے 9 سالہ دور حکومت میں امیروں کی مدد کی ہے اور غریبوں کے ساتھ صرف دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے تُک بندی کرتے ہوئے مودی حکومت کی مدت کو ’متر کال‘ قرار دیا اور کہا کہ اس دوران کیا کیا ہوا یہ یاد دلانا ضروری ہے!
Published: undefined
کھڑگے نے ٹوئٹ کیا ’’یاد دلانا ضروری ہے کہ پچھلے 9 برسوں کے ’متر کال‘ میں... ارب پتیوں کو ملی ڈھیروں سوغات اور غریبوں سے کیا گیا صرف وشواس گھات! معاشی عدم مساوات کی خلیج کو کیا اتنا گہرا، عوام نے دیکھا ’اچھے دن‘ کا اصلی چہرہ!‘‘
Published: undefined
کانگریس کی طرف سے پہلے بھی مودی حکومت کی 9 سال کی مدت کو ناکامیوں سے پر قرار دیا گیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے کہا تھا ’’مہنگائی، نفرت اور بے روزگاری، وزیر اعظم جی، اپنی ان ناکامیوں کی لیجیے ذمہ داری۔‘‘ ٹوئٹ کے ساتھ انھوں نے ’9 سال، 9 سوال‘ کے عنوان سے پی ایم مودی کی 9 ناکامیوں کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ ان 9 ناکامیوں کا تعلق معیشت، زراعت و کسان، بدعنوانی/مترواد، چین و قومی سیکورٹی، سماجی خیر سگالی، سماجی انصاف، جمہوری ادارے، مفاد عامہ کے منصوبے، کورونا مینجمنٹ سے ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز