قومی خبریں

دہلی کے مہرولی میں غلط سروے کی بنیاد پر گرائے گئے غریبوں کے گھر!: کانگریس

انیل کمار نے کہا کہ جہاں جھگی وہیں مکان کے وعدے پر کیجریوال اور بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی، اب وہ غریبوں کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ اور انہیں بے گھر کر کے سڑک پر چھوڑ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انیل کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

انیل کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر انیل کمار نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آزادی کے 'امرت کال' کا جشن منا رہے ہیں، وہیں غریبوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی مہرولی میں کچی بستیوں اور فلیٹوں کو بڑے پیمانے پر مسمار کر رہی ہے۔ انیل کمار نے کہا کہ متبادل رہائش فراہم کیے بغیر جے جے کلسٹرز اور فلیٹس کو مسمار کرنا غیر انسانی فعل اور ناجائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں جے جے کلسٹر کے مکینوں کو کالکاجی ایکسٹینشن میں شفٹ کرنے کے لیے 8000 سے زیادہ فلیٹ تعمیر کیے گئے تھے جو کانگریس حکومت کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق غریبوں کو پہلے متبادل مکان فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔

Published: undefined

انیل کمار نے لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی شہری ترقیات کے وزیر سے مہرولی میں انہدامی مہم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم پہلے ہی بہت سے خاندانوں کو اپنے گھروں سے بے گھر کر چکی ہے۔ کیجریوال اور بی جے پی حکومت جہاں جھگی وہیں مکان کا وعدہ کرکے غریبوں کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ اب انہیں بے گھر کر کے سڑک پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انیل کمار نے کہا کہ دہلی میں کانگریس حکومت کی طرف سے راجیو رتن آواس یوجنا کے تحت بنائے گئے تقریباً 60,000 فلیٹ بغیر الاٹمنٹ کے پڑے ہیں، جب کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی حکومتوں نے مہرولی میں غریبوں کو بے گھر کرنے کی سازش رچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہرولی میں مسمار کیے گئے فلیٹس کے مکین حکومت سے پکی رجسٹری کروانے کے بعد ہاؤس ٹیکس اور بجلی کے بل ادا کر رہے تھے، وہیں دوسری طرف انہوں نے لفٹیں لگانے کے لیے محکمہ ریونیو اور فائر سروس سمیت تمام سرکاری اداروں سے منظوری حاصل کر رکھی تھی۔

Published: undefined

چودھری انیل کمار نے کہا کہ اگر ڈی ڈی اے اور دہلی حکومت کے افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں تو پھر ان رہائشیوں کو سزا کیوں دی جا رہی ہے، جنہوں نے اپنی زندگی کی بچت فلیٹوں میں لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت بی جے پی کے ساتھ مل کر غریبوں کو اکھاڑ پھینکنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔

Published: undefined

انیل کمار نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات سے ٹھیک پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کالکاجی ایکسٹینشن میں کانگریس حکومت کے ذریعہ تعمیر کردہ 3024  سی ٹو فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے ایک علامتی تقریب میں پانچ خاندانوں کو چابیاں حوالے کیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ایم سی ڈی کے انتخابی منشور میں بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ جے جے کلسٹر کے تمام باشندوں کو ان سی ٹو فلیٹ فراہم کرے گی، لیکن کارپوریشن انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی غریبوں کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیجریوال حکومت ابھی تک دہلی کے مختلف حصوں میں بنائے گئے فلیٹ غریبوں کو الاٹ نہیں کر پائی ہے۔ یہ فلیٹس اب خستہ حال ہیں اور سماج دشمن عناصر کی پناہ گاہ بن چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined