نئی دہلی: حکومت نے کہا کہ ملک میں غریبوں کو نئی جگہ جانے پر نیا راشن کارڈ بنوانے کی ضرورت نہیں ہے، انہیں صرف اپنا آدھار کارڈ نمبر یاد رکھنا ہے اور وہ جہاں بھی جائیں گے، وہاں انہیں بایومیٹرک نظام کے تحت پہچان درج کرکے سستی شرح پر راشن دستیاب ہوجائے گا، صارفین امور کے وزیر پیوش گوئل نے بدھ کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ غریب کو مفت راشن ملک میں ہر جگہ دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ ان کے لئے نئی جگہ جانے پر نیا راشن کارڈ بنانا ضروری نہیں ہے بلکہ وہاں راشن کی دکان پر بایومیٹرک طریقہ سے اپنی شناخت بتاکر آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ سہولت پورے ملک میں نافذ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسام میں کچھ تکنیکی اسباب سے دقت آئی تھی لیکن اب وہاں یہ دقت ٹھیک ہوگئی ہے۔ وہاں بھی تیزی سے اس نظام کو اب نافذ کیا جا رہا ہے۔ پیوش گوئل نے کہا کہ ملک میں 97 فیصد راشن کارڈ ہولڈروں کو اس نظام سے جوڑا جاچکا ہے۔ ملک میں 80 کروڑ راشن کارڈ ہولڈروں میں سے 77 کروڑ کو یہ سہولت دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پردھان منتری اننا یوجنا کے تحت غریبوں کو پانچ کلو اضافی راشن دیا جا رہا ہے اور یہ راشن بھی ہر غریب کو ملک میں ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم کے تحت تمام جگہ دستیاب کرایا جارہا ہے۔ غریبوں کے اکاؤنٹ میں سیدھے پیسے ڈالنے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بارے میں تکنیکی پہلوؤں کے ساتھ ہی دیگر کئی امور پر غور و خوض ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز