قومی خبریں

پونچھ: ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کرنے والا ایک ملی ٹنٹ ہلاک

لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ ایل او سی پر تعینات سیکورٹی فورسز پاکستان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے مضبوط انسداد دراندازی گرڈ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گھاٹی سیکٹر پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک جبکہ دو دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ 7 اگست کو ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے راستے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'مستعد فوجیوں نے ملی ٹنٹوں کو دیکھتے ہی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملی ٹنٹ کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے'۔ دفاعی ترجمان کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران ہمارے فوجیوں نے دیکھا کہ لاش کو وہاں سے ہٹایا گیا تھا جس کے نشان واضح تھے۔ انہوں نے کہا کہ جائے واردات سے ایک اے کے 47 رائفل اور پاکستان مارکنگ والی کھانے کی کچھ چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ ایل او سی پر تعینات سیکورٹی فورسز پاکستان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے مضبوط انسداد دراندازی گرڈ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس دن دراندازی کی یہ کوشش کی گئی عین اسی دن پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی، منکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined