پونے ضلع کی عدالت نے ٹرینی آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر کی ماں منورما کھڈیکر کو 20 جولائی تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے منورما کو اراضی تنازعہ سے متعلق بندوق دکھا کر کچھ لوگوں کو دھمکانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منورما کو رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ واقع ایک لاج سے آج صبح پکڑا گیا جہاں وہ چھپی ہوئی تھی۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ منورما کو رائے گڑھ سے پونے کے پوڈ پولیس تھانہ لایا گیا اور رسمی طور سے گرفتار کیا گیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ منورما کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہجاں سے انھیں 20 جولائی تک پولیس کی حراست میں بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
دراصل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں منورما پونے کے ملشی تحصیل کے دھڈوالی گاؤں میں اراضی تنازعہ کو لے کر کچھ لوگوں کو مبینہ طور پر بندوق دکھا کر دھمکاتی نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد سے پولیس منورما اور ان کے شوہر دلیپ کھیڈکر کی تلاش میں مصروف ہو گئی تھی۔ پونے (دیہی) میں پوڈ پولیس نے کھیڈکر شوہر بیوی اور پانچ دیگر کے خلاف بی این ایس (بھارتیہ نیائے سنہیتا) کی دفعہ 323 (بے ایمانی یا دھوکہ دہی سے ملکیت ہٹانا یا چھپانا) سمیت دیگر دفعات اور اسلحہ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔
Published: undefined
پونے (دیہی) کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج دیشمکھ نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ ’’منورما کھیڈکر کو رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ سے حراست میں لیا گیا اور انھیں پونے لایا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا۔‘‘ ملزم منورما، ان کے شوہر دلیپ اور پانچ دیگر لوگوں کا پتہ لگانے کے لیے کئی ٹیم تشکیل دی گئی تھیں۔
Published: undefined
دوسری طرف پوجا کھیڈکر آئی اے ایس امتحان کے وقت دیے گئے معذوری اور او بی سی سرٹیفکیٹ کو لے کر سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔ پونے کلکٹر دفتر میں تعیناتی کے دوران ان کے رویہ کو لے کر بھی ان کے خلاف جانچ کی جا رہی ہے۔ تنازعات کے درمیان حکومت نے منگل کو کھیڈکر کے ضلع تربیتی پروگرام کو ملتوی کر دیا اور انھیں 23 جولائی تک لال بہادر شاستری قومی ایڈمنسٹریشن اکادمی میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
Published: undefined
ایک سینئر افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ پونے کی بدعنوان مکالف یونٹ کو شکایت ملی ہے جس میں سابق سرکاری ملازمین اور پوجا کے والد دلیپ کھیڈکر کے خلاف مبینہ آمدنی سے زیادہ ملکیت کے معاملے میں کھلی جانچ کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اے سی بی کی ناسک یونٹ پہلے ہی ان کے خلاف مبینہ آمدنی سے زیادہ ملکیت معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس لیے پونے کی بدعنوان مخالف یونٹ نے ہیڈکوارٹر سے نئی شکایت کو بھی قبل کی شکایت سے جوڑنے یا نئے سرے سے جانچ کو لے کر انتظام طلب کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined