نئی دہلی: دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں ہوا کا معیار سنگین زمرے میں پہنچ جانے کے بعد کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے اتوار کو گریڈڈ ایکشن رسپانس پلان (جی آر اے پی) کو نافذ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق دہلی میں اتوار کا دن اس سال کا سب سے آلودہ دن درج کیا گیا۔
Published: undefined
اس فیصلے کے تحت تعمیرات اور انہدام کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، ساتھ ہی دہلی، گروگرام، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر اضلاع میں بی ایس-3 پٹرول اور بی ایس-3 ڈیزل ایل ایم وی (فور وہیلر) کے چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی کے آنند وہار میں ہوا کا معیار آج پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کی ارتکاز 500 کو پار کرنے کے ساتھ 'شدید' زمرے میں پہنچ گیا۔
Published: undefined
سی اے کیو ایم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ "جی آر اے پی کی گورننس کے لیے سے اے کیو ایم ذیلی کمیٹی نے کل شام سے دہلی-این سی آر کی ہوا کے معیار میں اچانک خرابی کے پیش نظر آج صبح ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔"
میٹنگ میں کہا گیا کہ ذیلی کمیٹی پورے این سی آر میں نظرثانی شدہ جی آر پی کے تیسرے مرحلے کے مطابق آٹھ نکاتی ایکشن پلان کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
Published: undefined
اس فیصلے کے بعد دہلی اور گروگرام، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر اضلاع میں بی ایس۔تھری پٹرول اور بی ایس۔فور ڈیزل گاڑیوں (فور وہیلر) کے چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined