اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے کے تحت 11اضلاع کی 58سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کے انتخاب کے لئے تما م تیاریاں کی ہوئی ہیں۔واضح رہےالیکشن کمیشن کے تمام لوگ مراکز میں موجود ہیں اور ووٹرس نے ان مراکز میں پہنچ کر ووٹ ڈالنا شروع کر دئے ہیں ۔اس مرحلے میں 2.28کروڑ ووٹر کل 623امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے جس میں 73خواتین بھی شامل ہیں۔
Published: 10 Feb 2022, 8:11 AM IST
پہلے مرحلے میں جن سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں ان میں کیرانہ، تھانہ بھون، شاملی، بڑھانہ، چھرتاول،پرکاجی، مظفر نگر، کھتولی، میرا پور، سوال خاص، سردھنا، ہستنا پور، کٹھور، میرتھ کینٹ، میرٹھ، میرتھ جنوب، چھپرولی، بروت، باغپت، لونی، مرادنگر، صاحب آباد، غازی آباد، مودی نگر، دولانا، ہاپوڑ، گڑھ مکتیشور، نوئیڈا، دادری، جیور،سکندرآباد،بلندشہر، سیانہ، انوپ شہر، دبائی، شکارپور،کھرجا، برولی، اترولی، چھرا، کوئیل، علی گرھ، اگلاس، چھاتہ، منت، گوردھن،متھرا، بلدیو، اعتماد پور، آگرہ کینٹ، آگرہ ساوتھ، آگرہ نارتھ، آگرہ دیہات، فتح پور سیکری، فتح آباد، کھیرا گڑھ اور باہ شامل ہیں۔
Published: 10 Feb 2022, 8:11 AM IST
الیکشن میں کسی بھی طرح کی بدنظمی و گڑبڑی کو روکنے کی نگرانی کرنے والے دستے کو مستعد کردیا ہے۔ اس کے لئے لکھنؤ میں لوک بھون واقع محکمہ داخلہ میں’کنٹرول روم‘بنایا گیا ہے۔ سبھی سات مراحل کے انتخابی کاروائی کے پائے تکمیل کو پہنچنے تک 24گھنٹےمستعد رہ کر انتخابی عمل پر اچکتی نظر رکھے گا۔ کنٹرول روم میں کوئی بھی شخص ٹیلی فون، ای میل اور فیکس کے ذریعہ سے کبھی بھی شکایت کر سکے گا۔ اس پر فوری اثر سے کاروائی کی جائے گی۔
Published: 10 Feb 2022, 8:11 AM IST
سیکورٹی انتظامات کے تحت پولنگ اسٹیشنوں پر سنٹرل سیکورٹی فورس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ حساس علاقوں میں سنٹرل سیکورٹی فورس کے ذریعہ مارچ کیا جارہا ہے جس سےس ووٹنگ کے دن ووٹر بے خوف ہوکر ووٹنگ کرسکیں۔
Published: 10 Feb 2022, 8:11 AM IST
اڈیشنل ڈائرکٹرجنرل آف پولیس(نظم ونسق) پرشانت کمار نے کل بتایا تھا کہ جمعرات کو 58سیٹوں کے لئے 241 پولیس تھانہ علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لئے 10833پولنگ اسٹیشنوں کے 25880پولنگ بوتھوں پر ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
Published: 10 Feb 2022, 8:11 AM IST
اس دوران حساس اسمبلی حلقوں کے طور پر خیر گڑھ، فتح آباد، آگرہ جنوب، باہ، چھاتا، متھرا، سردھنا، میرٹھ شہر، چھپرولی، بڑوت، باغپت و کیرانہ کو نشاندہی کی گئی ہے۔سیکورٹی کے پیش نظر ان اسمبلی حلقوں کے 5535پولنگ بوتھوں کا کافی حساس بوتھوں کے زمرے میں رکھتے ہوئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے ہیں۔
Published: 10 Feb 2022, 8:11 AM IST
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے والی سیٹوں پر خاتون انتخابی اہلکار کے ذریعہ انتظام والے 138پنک بوتھ پر 161خاتون پولیس اہلکار اور 59خاتون پولیس انسپکٹر اور سب انسپکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے سنٹرل سیکورٹی فورس کی 800 کمپنیاں میدان میں ہیں ان میں سے 724 کمپنیاں پولنگ اسٹیشوں کی سیکورٹی میں لگائی گئی ہیں۔
Published: 10 Feb 2022, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Feb 2022, 8:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز