قومی خبریں

بہار : لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے پولنگ جاری

ارریہ سیٹ کے لئے 1737471، بھبھوا سیٹ کے لئے 258789 اور جہان آباد سیٹ کے لئے کل 286105 ووٹر انتخابی اکھاڑے میں اترے 38 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ووٹوں کی گنتی 14 مارچ کو ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار میں لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہو رہے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے شروع ہو گئی۔

سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ارریہ میں لوک سبھا کی ایک سیٹ کے ساتھ ہی جہان آباد اور بھبھوا میں اسمبلی کی ایک ایک نشست پر ہو رہے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ووٹروں کی لمبی قطار یں دیکھی گئی۔ ضمنی انتخابات کو کامیابی کے ساتھ کرانے کے لئے ارریہ میں 2143 ، جہان آباد میں 357 جبکہ بھبھوا میں 326 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

وہیں، منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے 281 سپروائزر تعینات کئے گئے ہیں۔ سبھی پولنگ بوتھوں پر وی وی پیٹ کے ذریعے انتخابات کرایا جا رہا ہے۔ ووٹر شام پانچ بجے تک اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں گے۔ ارریہ سیٹ کے لئے 1737471، بھبھوا سیٹ کے لئے 258789 اور جہان آباد سیٹ کے لئے کل 286105 ووٹر انتخابی اکھاڑے میں اترے 38 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ووٹوں کی گنتی 14 مارچ کو ہوگی۔

ارریہ لوک سبھا سیٹ پر کل سات امیدواروں کے درمیان زور آزمائی ہے لیکن اہم مقابلہ سابق ایم پی محمد تسليم الدين کے بیٹے اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے محمد سرفراز عالم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پردیپ سنگھ کے درمیان ہے ۔ جوكي هاٹ سے جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے رکن اسمبلی رہے محمد سرفراز عالم حال ہی میں آر جے ڈی میں شامل ہوئے ہیں۔

2014 کے لوک سبھا انتخابات میں محمد تسليم الدين نے بی جے پی کے پردیپ سنگھ کو شکست دی تھی۔ محمد تسليم الدين کے انتقال سے ارریہ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔ وہیں، آر جے ڈی ممبر اسمبلی رہے مدریكا سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی جہان آباد اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دنگل میں مسٹر یادو کے بیٹے سديہ یادو اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) امیدوار ابھئے رام شرما آمنے سامنے ہیں۔ مسٹر سديہ یادو آر جے ڈی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اگرچہ پہلے ضمنی انتخابات نہیں لڑنے کا اعلان کر چکے جے ڈی یو نے بعد میں بی جے پی کے کہنے پر شرما کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس سیٹ پر تین خواتین سمیت کل 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

بھبھوا اسمبلی سیٹ پر براہ راست مقابلہ بی جے پی امیدوار رنکی پانڈے اور کانگریس کے شمبھو سنگھ پٹیل کے درمیان ہے جبکہ تین خواتین سمیت کل 17 امیدوار اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں ہیں۔ مسز پانڈے کے شوہر اور بی جے پی ممبر اسمبلی رہے آنند بھوشن پانڈے کے انتقال کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined