قومی خبریں

عام انتخابات LIVE: مدھیہ پردیش میں 110 سالہ ضعیفہ نے دیا ووٹ

چوتھے مرحلہ کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے جس میں 9 ریاستوں کی 71 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش: 110 سالہ ضعیفہ نے حق رائے دہی کا کیا استعمال

نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے منڈلا پارلیمانی حلقے میں آنے والا ضلع نرسنگھ پور کے گوٹے گاؤں اسمبلی حلقے میں آج ووٹنگ کے دوران 110 برس کی ایک عررسیدہ ووٹر نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
اس اسمبلی انتخابات کے ٹھیمی ووٹنگ مرکز پر سندربائی اگروال وہیل چیئر پر بیٹھ کر ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچی۔ اس موقع پر وہاں موجود الیکشن کے اہلکاروں نے ووٹنگ میں ان کی مدد کی۔ اس علاقے کی یہ سب سے زیادہ عمر رسیدہ ووٹر ہیں۔ ان کے 6 بیٹے اور 29 نواسے اور پوتے ہیں۔ خاتون کے بڑے بیٹے کی عمر 90 برس ہے۔ان کے گھر کے کئی ارکان نے آج جمہوریت کے سب سے بڑے جشن میں حصہ لیا۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

کانگریس لیڈر شتروگھن سنہا نے پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے اداکار شتروگھن سنہا نے پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی آج داخل کر دیا۔ اس موقع پر ان کے کئی چاہنے والے موجود تھے۔ بعد ازاں انھوں نے اپنی کامیابی کا بھروسہ اپنے چاہنے والوں کو دلایا۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

پی ایم مودی نے مغربی بنگال حکومت گرانے کی دی دھمکی، کہا ’ٹی ایم سی کے 40 اراکین اسمبلی رابطے میں‘

پی ایم مودی نے اسٹیج سے برسرعام مغربی بنگال حکومت کو گرانے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ پیر کے روز ہگلی کے سیرم پور میں انھوں نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’23 مئی کو جب نتیجے آئیں گے تو ہر جگہ کمل کھلے گا اور دیدی کے اراکین اسمبلی انھیں چھوڑ دیں گے۔ آج بھی آپ کے 40 اراکین اسمبلی میرے رابطے میں ہیں۔‘‘

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

بیگوسرائے: جبراً گری راج کے حق میں ڈلوائے جا رہے ووٹ

بہار کی پان سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان خبروں کے مطابق انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بیگوسرائے میں بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ کے حق میں جبراً ووٹ ڈلوا رہی ہے۔ اس پورے معاملے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک خاتون کہہ رہی ہے کہ انتظامیہ کے لوگوں نے جبراً اس سے دو نمبر بٹن دبوایا، جو کہ گری راج سنگھ کا نشان ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ایک نمبر پر سی پی آئی امیدوار کنہیا کمار کو ووٹ دینا چاہتی تھی لیکن ایسا ہونے نہیں دیا گیا۔ اس خبر کے بعد موقع پر موجود مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور انتظامیہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

وارانسی لوک سبھا سیٹ سے پی ایم مودی کے خلاف اَرتھی بابا بھی لڑیں گے الیکشن

اتر پردیش کے وارانسی سے پی ایم نریندر مودی کے خلاف انتخاب لڑنے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ تازہ خبروں کے مطابق ’اَرتھی بابا‘ کے نام سے مشہور گورکھپور کے راجن یادو نے بھی پی ایم مودی کو چیلنج پیش کرنے کا ارادہ کر لیا ہے اور انھوں نے اپنی نامزدگی کے لیے اَرتھی پر جلوس بھی نکالا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ آج کسی بھی وقت اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

امیتابھ بچن، سلمان خان اور قرینہ کپور جیسی فلمی ہستیوں نے کیا حق رائے دہی کا استعمال

مہاراشٹر کی کئی لوک سبھا سیٹوں پر آج چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اس دوران ممبئی میں فلمی ہستیاں بھی گھروں سے باہر نکل رہی ہیں اور اپنے ووٹوں کے حق کا استعمال کر رہی ہیں۔ امیتابھ بچن، جیہ بچن، ابھشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن نے ایک ساتھ مل کر پولنگ بوتھ تک کا سفر طے کیا اور ووٹ دے کر گھر واپس ہوئے۔ سلمان خان نے بھی اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرنے میں کوئی دیر نہیں کی اور باندرا کے پولنگ بوتھ نمبر 283 پر جا کر ووٹ ڈالا۔ مشہور و معروف اداکارہ قرینہ کپور بھی اپنا فرض نبھانے میں پیچھے نہیں رہیں۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

مودی جی نے عوام سے 15 لاکھ کا جھوٹ بولا، ہم غریبوں کے ساتھ ’نیائے‘ کریں گے... راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے راجستھان کے دھول پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے ملک کے عوام سے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کا جھوٹ بولا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ’نیائے‘ منصوبہ بندی کا وعدہ کیا ہے، کانگریس صدر نے کہا کہ ’نیائے‘ منصوبہ کے تحت ہماری حکومت 20 فیصد سے زیادہ غریب خاندانوں کو سالانہ ان کے اکاؤنٹ میں 72 ہزار روپے ڈالے گی، انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے کروڑوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

بی جے پی امیدوار ساکشی مہاراج نے ووٹ ڈالنے کے لئے توڑی لائن، لوگ ناراض

اتر پردیش کے اناؤ سے بی جے پی امیدوار ساکشی مہاراج نے لمبی لائن کو درکنار کرتے ووٹ ڈالنے کے لئے بوتھ میں گھس گئے، اس بات سے بوتھ پر موجود لوگوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، موقع پر موجود سیکورٹی اہکاروں نے ووٹ ڈال رہے ووٹروں کو سمجھا بجھا کر پرسکون کیا۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

راجستھان میں کچھ مراکز پر ای وی ایم خراب ہونے سے ووٹنگ میں رکاوٹ

جے پور: راجستھان میں پہلے مرحلہ کی 13 سیٹوں پر آج صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہو گئی، لیکن بہت سے پولنگ مراکز پر ای وی ایم خراب ہونے سے ووٹنگ میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پولنگ مراکز پر پولنگ شروع ہوتے ہی قطاریں لگنی شروع ہوگئی ہیں، لوگ صبح سے ہی ووٹ ڈالنے کی خواہش میں پیدل اور اپنے ذرائع سے پولنگ مراکز پر پہنچنے لگے ہیں۔ پولنگ مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں جے پور دیہی اور اجمیر اور کوٹہ میں ای وی ایم خراب ہونے سے ووٹنگ میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ جھالاواڑ میں ایک پولنگ اسٹیشن پر آدھا گھنٹہ بجلی نہ ہونے سے ووٹنگ رکی رہی۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

پی ایم مودی، امت شاہ کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل

پی ایم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں سپریم کورٹ میں کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ سشمیتا دیو نے ایک عرضی داخل کی ہے، عرضی میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دے کہ پی ایم مودی اور امت شاہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں جو شکایت کی گئی ہے اس میں الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔

سپریم کورٹ نے کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ سشمیتا دیو کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے کل سماعت کرنے کے لئے کہا ہے۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

اداکار عامر خان نے بیوی کرن راؤ کے ساتھ ڈالا ووٹ

مہاراشٹر کی 17 لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، صبح 9 بجے تک مہاراشٹر میں 6.82 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، ممبئی میں بھی پولنگ جاری ہے، اب تک کئی فلمی ستارے ووٹ ڈال چکے ہیں، اداکار عامر خان نے باندرا میں اپنی بیوی کرن راؤ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

این سی پی سربراہ شرد پوار نے اپنا ووٹ ڈالا

مغربی بنگال، بابل سپریو کی گاڑی پر حملہ

مغربی بنگال کے آسنسول پارلیمانی حلقہ سے خبر ٓئی ہے کہ بی جے پی کے امیدوار بابل سپریو کی گاڑی پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران ترنمول کانگریس کے کارکنان کی حفاظتی دستوں سے کے بیچ میں جھگڑ اہوا۔یہ واقعہ پولنگ بوتھ نمر 199 کے باہر ہوا۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

ٹی ایم سی کے پولنگ بوتھ ایجنٹ نے بتایا ’’بی جے پی کا کوئی بھی پولنگ بوتھ ایجنٹ موجود نہیں تھاـ۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

کئی اہم شخصیات کی قسمت کا فیصلہ آج

آج ہونے والی ووٹنگ میں کئی معروف شخصیات پر نظر رہے گی جن میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو، پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی، آر ایل ایس پی سربراہ اپیندر کشواہا ، اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت، کملناتھ کے بیٹے نکل ناتھ، سنیل دت کی بیٹی پریا دت ، فلمی اداکار ارملا ماتونڈکر اور کنہیا کمار وغیرہ شامل ہیں ۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

چوتھے مرحلہ میں 9 ریاستوں کی کل 71 سیٹوں پر ووٹنگ ہو گی جس میں مہاراشٹر کی 17، اتر پردیش کی 13، راجستھان کی 13، مغربی بنگال کی 8، اڈیشہ کی 6، بہار کی 5، جھارکنڈ کی 3 اور جمو و کشمیر کی ایک سیٹ شامل ہیں ۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

9 ریاستوں کی 71 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

آج کے چوتھے مرحلہ میں کئی اہم اور دلچسپ مقابلہ ہیں جن میں جہاں بیگو سرائے پارلیمانی حلقہ پر سب کی نظر ہے کیونکہ وہاں سے جے این یو کا طالب علم کنہیا کمار میدان میں ہیں وہیں ممبئی میں کئی اہم سیٹوں پر دلچسپ مقابلہ ہے جس میں فلمی اداکارہ ارملا ماتونڈکر پہلی مرتبہ سیاست میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Apr 2019, 8:00 AM IST