قومی خبریں

زورآور لیڈر عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین آج بی ایس پی میں ہوں گی شامل

سابق رکن پارلیمنٹ اور زورآور لیڈر عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین آج یعنی جمعرات کو بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو جائیں گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

الہ آباد: سابق رکن پارلیمنٹ اور زورآور لیڈر عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین آج یعنی جمعرات کو بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو جائیں گی۔ توقع ہے کہ شائستہ پروین بی ایس پی کے ٹکٹ پر آئندہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں میئر کے عہدے کے لیے لڑیں گی۔ پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عتیق کے خاندان کے کچھ دیگر افراد سے بھی بی ایس پی کی بنیادی رکنیت لینے کی امید ہے۔

اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے شائستہ پروین نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے مشورہ کرنے کے بعد بی ایس پی میں شامل ہو رہی ہیں، جو گجرات کی سابرمتی جیل میں بند ہیں۔

انہوں نے کہا، "میں نے سابق وزیر اعلی اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی سے بھی بات کی ہے اور پارٹی میں شامل ہونے کے بعد 15 جنوری کو ان سے ملاقات کروں گی۔"

بی ایس پی نے جمعرات کو پریاگ راج کے الوپی باغ میں واقع سردار پٹیل انسٹی ٹیوٹ میں اپنے کارکنوں کی ایک سرکل میٹنگ کا اہتمام کیا ہے، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر شرکت کریں گے۔

بی ایس پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ میٹنگ میں عتیق کی بیوی شائستہ پروین کو پارٹی کی رکنیت دی جائے گی اور انہیں میئر کے عہدے کے لیے پارٹی کی امیدوار بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ سماج وادی پارٹی چھوڑنے کے بعد عتیق کے خاندان نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) میں شمولیت اختیار کی تھی اور شائستہ پروین اور ان کے بیٹے علی نے بھی پریاگ راج میں پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی کی عوامی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

شائستہ پروین سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر ریاستی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی، لیکن بعد میں اس نے اپنا ارادہ بدل دیا۔

अतीक अहमद की पत्नी आज बसपा में होंगी शामिल

पूर्व सांसद और माफिया डॉन अतीक अहमद की पत्नी शाइस्ता परवीन गुरुवार को बहुजन समाज पार्टी में शामिल होंगी। उम्मीद की जा रही है कि शाइस्ता परवीन बसपा के टिकट पर आगामी नगर निगम चुनाव में मेयर पद के लिए चुनाव लड़ेंगी। पार्टी सूत्रों ने दावा किया कि अतीक के परिवार के कुछ अन्य सदस्यों के भी बसपा की प्राथमिक सदस्यता लेने की उम्मीद है।

शाइस्ता परवीन ने इस कदम की पुष्टि करते हुए कहा कि वह गुजरात की साबरमती जेल में बंद अपने पति से सलाह-मशविरा करने के बाद बसपा में शामिल हो रही हैं।

उन्होंने कहा, मैंने पूर्व मुख्यमंत्री और बसपा प्रमुख मायावती से भी बात की है और पार्टी में शामिल होने के बाद 15 जनवरी को उनसे मिलूंगी।

बसपा ने गुरुवार को प्रयागराज के अलोपी बाग स्थित सरदार पटेल संस्थान में अपने कार्यकर्ताओं की मंडलीय बैठक आयोजित की है, जिसमें पार्टी के वरिष्ठ नेता हिस्सा लेंगे।

बसपा के एक वरिष्ठ नेता ने कहा कि बैठक में अतीक की पत्नी शाइस्ता परवीन को पार्टी की सदस्यता दिलाई जाएगी और उन्हें मेयर पद के लिए पार्टी का उम्मीदवार भी घोषित किया जा सकता है।

गौरतलब है कि समाजवादी पार्टी छोड़ने के बाद अतीक का परिवार ऑल इंडिया मजलिस-ए-इत्तेहादुल मुस्लिमीन (एआईएमआईएम) में शामिल हो गया था और शाइस्ता परवीन और उनके बेटे अली प्रयागराज में पार्टी प्रमुख असदुद्दीन ओवैसी की जनसभाओं में भी शामिल हुए थे।

शाइस्ता परवीन के एआइएमआईएम के टिकट पर राज्य विधानसभा चुनाव लड़ने की उम्मीद थी, लेकिन बाद में उन्होंने अपना विचार बदल दिया।

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined