ہنڈن برگ ریسرچ کی نئی رپورٹ نے ایک بار پھر ہندوستانی سیاست میں طوفان مچا دیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایک ساتھ مرکزی حکومت پر حملہ آور ہوگئی ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پارٹی کی طرف سے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اڈانی میگا اسکیم کی جانچ کرنے کے لیے سیبی کی عجیب ہچکچاہٹ کافی وقت سے دیکھی جا رہی ہے، خاص کر سپریم کورٹ کی ماہرین کمیٹی کی طرف سے۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سیبی نے 2018 میں غیر ملکی فنڈوں کے آخری فائدہ اٹھانے والا (یعنی حقیقی) ملکیت سے متعلق رپورٹنگ ضروریات کو کمزور کر دیا تھا اور 2019 میں پوری طرح سے ہٹا دیا تھا۔" انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے مطابق ایسا ہونے سے سیکوریٹیز مارکیٹ ریگولیٹر کے ہاتھ اس حد تک بندھ گئے کہ اسے غلط کاموں کا شبہ تو ہے لیکن اس سے متعلق ضابطوں میں مختلف شرائط کی تعمیل بھی کرنی ہوتی ہے، یہی وہ تضادات ہے جس کی وجہ سے 'سیبی' (SEBI) اس معاملے پر کسی نتیجے تک نہیں پہنچا ہے۔"
Published: undefined
جئے رام رمیش نے مزید کہا کہ ہنڈن برگ ریسرچ کے کل کے انکشاف سے پتہ چلتا ہے کہ سیبی کی چیئرپرسن مادھبی پُری بُچ اور ان کے شوہر نے انہیں برموڈا اور ماریشس واقع آفشور فنڈ میں سرمایہ کاری کی تھی، جس میں ونود اڈانی اور ان کے قریبی معاون چانگ چُنگ لِنگ اور ناصر علی شاہبان اہلی نے بجلی آلات کے اوور-انوائسنگ سے حاصل رقم کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ ان فنڈس کا استعمال 'سیبی' کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں بڑی حصہ داری حاصل کرنے کے لیے بھی کیا گیا تھا۔ یہ بے حد چونکانے والی بات ہے کہ بُچ کی انہی فنڈس میں مالی حصہ داری ہوگی۔
Published: undefined
جئے رام رمیش کے مطابق ہنڈن برگ ریسرچ کے جدید الزامات گوتم اڈانی کی جانب سے سیبی کے صدر کے طور پر تقرر کئے جانے کے فوراً بعد بُچ کے ساتھ 2022 میں دو میٹنگوں کے بارے میں سوال کھڑا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اڈانی کی ‘SEBI’ جانچ میں سبھی مفادات کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کے لیے فوراً کارروائی کرنی چاہیے۔ بات یہ ہے کہ ملک کے اعلیٰ افسران میں جو ملی بھگت نظر آرہی ہے اسے اڈانی کے بڑے گھپلوں کی وسیع جانچ کے لیے ایک JPC کی تشکیل کرکے حل کیا جاکستا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف ترنمول کانگریس نے بھ ہنڈنبرگ رپورٹ کو لے کر مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے کہا ہے کہ اصلی اڈانی شیلی میں، سیبی صدر بھی ان کے گروپ میں سرمایہ کار ہیں۔ کرونی کیپٹیلزم اپنے عروج پر ہے۔ موئترا نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) مبینہ منی لانڈرنگ کی جانچ کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined