اُدھم پور: کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے اُدھم پور میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کانگریس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور بی جے پی پر کڑی تنقید کی۔
Published: undefined
پائلٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ وہ مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے، محض ایک ’خیالی پلاؤ‘ ہے۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی یہ سمجھ چکی ہے کہ اس ریاست میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد ایک نئی حکومت بنائے گا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’بی جے پی نے ایل جی کے ذریعے حکومت کی اور عوام کو ان کے حقوق سے محروم کر دیا۔ یہاں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے اور لوگوں نے تبدیلی کا ارادہ کر لیا ہے۔ بی جے پی کے خلاف ملک بھر میں ایک ماحول بن رہا ہے اور لوگ کانگریس کو ایک بہتر متبادل سمجھنے لگے ہیں۔‘‘
Published: undefined
سچن پائلٹ نے کہا اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہاں انتظامیہ اور حکومت کی ملی بھگت بھی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اس بار بی جے پی کو سبق سکھانے کا عزم کر لیا ہے اور وہ ایک نئے پیغام کے ساتھ سامنے آئیں گے۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا، ’’ہمیں یقین ہے کہ ہم ہر علاقے میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، اور لوگوں کی ناراضگی اس بار بی جے پی کے لیے مہنگی ثابت ہوگی۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دو مراحل کی ووٹنگ ہو چکی ہے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگا۔ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو ہونے والی ووٹ شماری کے بعد کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined