قومی خبریں

اتر پردیش: داڑھی رکھنے پر پولس اہلکار معطل، ایس پی نے کہا 'اجازت کیوں نہیں مانگی'

سب انسپکٹر انتشار علی کو بغیر اجازت لیے داڑھی رکھنے کے سبب معطل کرتے ہوئے پولس لائنس بھیج دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انتشار علی کا کہنا ہے کہ اجازت اس نے مانگی تھی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش میں ایک پولس اہلکار کو صرف اس لیے ملازمت سے معطل کر دیا گیا کیونکہ اس نے داڑھی رکھی ہوئی تھی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سب انسپکٹر انتشار علی کو بغیر اجازت داڑھی رکھنے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا اور پولس لائنس بھیج دیا گیا ہے۔ انتشار علی کو داڑھی ہٹانے کے لیے تین بار تنبیہ کی گئی تھی اور داڑھی بڑھانے کو لے کر اجازت لینے کے لیے بھی کہا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ انتشار علی نے اس سلسلے میں اجازت نہیں لی اور داڑھی کو بڑھانا جاری رکھا۔

Published: undefined

باغپت کے پولس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ابھشیک سنگھ کا کہنا ہے کہ پولس مینوئل کے مطابق صرف سکھوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت ہے جب کہ دیگر سبھی پولس اہلکاروں کو چہرہ صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔ ایس پی نے کہا کہ "اگر کوئی پولس اہلکار داڑھی رکھنا چاہتا ہے تو اسے اس کی اجازت لینی ہوگی۔ انتشار علی سے بار بار اجازت کے لیے کہا گیا، لیکن انھوں نے اس پر عمل نہیں کیا اور بغیر اجازت کے داڑھی رکھ لی۔"

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انتشار علی پولس فورس میں سب انسپکٹر کے طور پر شامل ہوئے اور گزشتہ تین سالوں سے باغپت میں تعینات تھے۔ جب میڈیا نے ان سے داڑھی رکھنے سے متعلق اجازت نامہ طلب نہ کیے جانے کا سبب پوچھا تو انھوں نے کہا کہ "میں نے داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined