مظفرپور: بہار کے بکسر میں عصمت دری کے بعد جلائی گئی متاثرہ کی راکھ ابھی ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھی کہ مظفرپورضلع میں آہیاپور تھانہ علاقے کے ناظرپور گاؤں میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے،جس میں پولس عدالت سے گرفتار کئے گئے اہم ملزم کو ریمانڈ پر لینے کی اپیل کرے گی۔
Published: undefined
مظفر پور کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ناظر پور گاؤں میں ہفتے کی رات 23سالہ متاثرہ کے ساتھ اس کی پڑوسی نے عصمت دری کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت کرنے کی وجہ سے جب وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا تو اس نے لڑکی کو زندہ جلا دیا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کا علاج مظفرپور کے سرکاری اسپتال میں چل رہا ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
Published: undefined
جے کانت نے بتایا کہ اس معاملے میں پولس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اہم ملزم کو گرفتار کرکے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں تفصیلی تحقیق اور پوچھ تاچھ کےلئے پولس عدالت سے ملزم کو پولس ریمانڈ پر سونپے جانے کی اپیل کرے گی۔
Published: undefined
اس دوران پولس ذرائع نے بتایا کہ ناظرپور گاؤں میں ہفتے کی رات لڑکی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر پڑوسی نے اس کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر اس نے لڑکی کو آگ کے حوالے کردیا۔ متاثرہ تقریباً 50 فیصد تک جل گئی ہے۔اسے مظفرپور کے سرکاری اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے متاثرہ کی حالت کافی نازک بتائی ہے۔
Published: undefined
وہیں، پرائمری ہیلتھ سینٹر میں تعینات متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ ملزم پچھلے تین سال سے ان کی بیٹی کو پریشان کررہاتھا۔اس کے استحصال کی دھمکیوں سے پریشان ہوکر ان کی بیٹی نے کالج جانا بھی بند کردیاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔جب ملزم گھر میں داخل ہوا تب وہ اکیلی تھی۔ متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ عصمت دری کی کوشش میں ناکام رہنے پر ملزم نے ان کی بیٹی کو قتل کرنے کے ارادے سے اسے جلا دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم کے باپ کا علاقے میں کافی دبدبا ہے اور ان کے خاندان کو کافی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
تلنگانہ کے حیدرآباد شہر میں ایک ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کے بعد اس کا قتل کرکے اسے جلانے کی خوف ناک واردات کی طرح ہی بہار کے بکسر میں بھی 3 دسمبر 2019 کو ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کرنے کے بعد اسے گولی مارکر قتل کردیاگیا اور ثبوت مٹانے کے لئے پٹرول چھڑک کر اس کی لاش کو جلانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا۔
Published: undefined
بکسر ضلع کے ایٹاڑھی تھانہ علاقے کے کوکوڑھا گاؤں میں پچھلے منگل کی صبح بدھار سے نابالغ لڑکی کی آدھی جلی لاش پولس نے برآمد کی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولس نے لڑکی کی لاش برآمد کی۔لاش کو دیکھنے سے ایسا لگ رہا تھا کہ اسے گولی مارکر قتل کرنے کے بعد بدمعاشوں نے ثبوت مٹانے کےلئے اس کی لاش کو پٹرول ڈال کر جلانے کی بھی کوشش کی ہے۔ جائے وقوع پر پہنچی پولس نے ادھجلی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجا۔
اس دوران لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے صدر اسپتال کے ڈاکٹر بی این چوبے نے رپورٹ پولس کو سونپ دی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ پہلے نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی گئی اور اس کے بعد اس کا قتل کیاگیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز