پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج واقع الہ آباد یونیورسٹی کے 10 طلبہ کے خلاف کرنل گنج تھانے میں پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ کچھ مہینے قبل کرنل گنج علاقے کے منموہن پارک پر ایک دوکاندار سے تنازع کے بعد کچھ طلبہ نے دہشت پھیلانے کے لئے بم سے حملہ کیا تھا۔ اس میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ اس مجرمانہ فعل میں ملوث طلبہ کے بارے میں معلومات یکجا کرنے کے بعد پولیس نے گیگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔
Published: 27 Apr 2020, 6:40 PM IST
اطلاعات کے مطابق پولیس نے طلبہ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا اور بعد میں یہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے اس کے بعد اتوار کو ان پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جن طلبہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں یونیورسٹی کے ہندو ہاسٹل میں رہنے والے وکاس رائے، مردل تیواری، امن گپتا، پرکا ش شکلا، تیجسوی سنگھ، گورو یادو، آشوتوش اور دیگر شامل ہیں۔ ان تمام پر الزام ہے کہ یہ سبھی گروہ بنا کر مجرمانہ واردات کو انجام دیتے ہیں، اس وقت سبھی فرار ہیں۔
Published: 27 Apr 2020, 6:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Apr 2020, 6:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز