قومی خبریں

دہلی دنگوں میں دو چارج شیٹ داخل ، طاہر حسین اور پنجرا توڑ کےارکان کے نام

شہری ترمیمی قانون کی حامیوں اور اس کے مخالف کرنے والوں کے درمیان شمال مشرق دلی میں 23 سے 26 فروری کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں 50 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

شہری ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف اور حمایت کے درمیان جھڑپ کے بعد شمال مشرقی دلی میں بھڑکے پرتشدد معاملے میں پولیس نے منگل کے روز دو چارج شیٹ داخل کیں۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق کرائم برانچ نے کڑکڑڈوما کورٹ میں چارج شیٹ داخل کیں۔ دونوں چارج شیٹ میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم عمر خالد کا نام ہے۔ دلی تشدد معاملے میں تین خصوصی جانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ پہلی چارج شیٹ عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین کے خلاف ہے۔ اس میں کافی زیادہ جائیداد کو نقصان پہنچانے اور آرمس ایکٹ کے تحت معاملہ ہے۔ اس معاملے میں طاہر سمیت 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ شمال مشرقی دلی میں تشدد کے پیچھے گہری سازش کار فرما تھی۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر نے دلی تشدد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس معاملے میں طاہر کے چھوٹے بھائی شاہ عالم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دوسری چارج شیٹ پنجرہ توڑ کی رکن نتاشہ نروال اور دیوانگنا کلیتا کے خلاف جعفر آباد معاملے میں دائر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعفر آباد میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ہجوم کو یکجا کرکے سڑک میں رخنہ ڈالنے میں پنجرہ توڑ کی ان دونوں رکن کا اہم کردار تھا۔ یہ دونوں تشدد کی سازش میں شامل پائی گئی اور ان کا تعلق ’انڈیا اگیسٹ ہیٹ‘ نامی گروپ اور عمر خالد سے تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ شہری ترمیمی قانون کی حامیوں اور اس کے مخالف کرنے والوں کے درمیان شمال مشرق دلی میں 23 سے 26 فروری کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں 50 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے اور 200 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined