حیدرآباد: جمعیۃ علماء ہند ضلع وقار آباد (تلنگانہ) کے تین رکنی وفد نے مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد کی قیادت میں لاک ڈاؤن کے ضمن میں تانڈور ڈی ایس پی لکشمی نارائنا اور سرکل انسپکٹر روی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی بلاتفریق مذہب و ملت انسانی بنیادوں پر کی جا رہی خدمات سے واقف کر وایا۔
Published: undefined
اس موقع پر دونوں پولیس عہدیداران نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اس متعدی مرض کے تئیں انتہائی حساسیت اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ چھوٹی سی غفلت بھی”لمحوں نے خطاء کی تھی صدیوں نے سزاء پائی“ کے مترادف ہوگی
انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنے میں ہرگز کوتاہی نہ کریں اور پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کے سلسلہ میں کی جانے والی سختیوں کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لئے فائدہ مند سمجھیں۔
Published: undefined
اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد کے وفد نے کورونا وائرس کو میڈیا کی جانب سے مذہبی رنگ دے کر ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنانے، ہراساں کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اگر پولیس کو کسی شخص کو الگ تھلگ کرنا ہو تو اس کے اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ خوف وہراسانی کا ماحول پیدا کرنے کے بجائے نرمی وہمدردی کے ساتھ اس کو الگ تھلگ کر دے۔
Published: undefined
اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد بھی پولیس کا بھرپور تعاون کرے گی۔ حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی ہدایت پر لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر مشتمل مکتوب بھی ڈی ایس پی تانڈور کے حوالہ کیا گیا۔ اس وفد میں صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی، نائب صدر ڈاکٹر حافظ محمد عبدالسلام اور سکریٹری مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز