وی آئی پی سربراہ مکیش سہنی کے والد جیتن سہنی کے قتل کیس پر ایس ایس پی جگناتھ ریڈی جلاریڈی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی رات دیر گئے اس واقعہ میں محمد کاظم انصاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 2022 میں سود پر ایک لاکھ روپے لیے تھے۔ 2023 میں 4 فیصد سود پر 50 ہزار روپے مزید لیے گئے۔ زمین کے کاغذات گروی رکھے ہوئے تھے۔ دو روز قبل سود کم کرنے پر لڑائی ہوئی تھی۔ایس ایس پی کے مطابق کاظم نے اس معاملے کو لے کر ہی اس واقعہ کو انجام دیا۔
Published: undefined
ایس ایس پی نے بتایا کہ کاظم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ پیر کی رات 10:30 سے 11 بجے کے درمیان گھر کی ریکی کی۔ رات ڈیڑھ بجے کے قریب وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پچھلے دروازے سے اندر داخل ہوا۔ جیتن سہنی کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ کاغذات مانگے، الماری کی چابیاں مانگیں۔ انکار کرنے پر اس نے تیز دھاروالے ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ رات کے وقت لائٹس بھی نہیں تھیں۔ لال الماری لے کر باہر آیا اور وہ اسے باہر پھینک کر بھاگ گئے۔ ایف ایس ایل ٹیم کو کاظم کے کپڑوں پر خون لگا ملا ہے۔ باقی لوگوں کے نام اس نے بتا دئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق وی آئی پی سربراہ مکیش سہنی کے والد کی لاش منگل کی صبح دربھنگہ میں مسخ شدہ حالت میں ملی۔ اسے شرپسندوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی بہار کی سیاست گرم ہوگئی۔ نتیش حکومت ہر حزب اختلاف کے حملے تیز ہو گئے ۔ وزیراعلیٰ نے خود پولیس افسر کو اس کیس کے حوالے سے ہدایات دیں۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ یہ کیس پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا رہا۔ وہیں اب اس معاملے میں ایس ایس پی نے بڑا انکشاف کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined