نئی دہلی: راجدھانی کے قرول باغ کی غفار مارکٹ میں ایک موبائل کی دوکان میں سنیچر کی دوپہر آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ محکمے کے افسر نے بتایا کہ دوپہر 11.49 بجے موبائل کی دکان میں آگ لگنے کی رپورٹ ملی ہے۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ دوپہر 12 بجکر 20 منٹ پر آگ پر پوری طرح قابو پالیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل پایا ہے، پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
ممبئی: بالی ووڈ فلم ساز ارباز خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان چلبل پانڈے کے کردار کو جی رہے ہیں۔ ارباز خان اپنی سپرہٹ فلم دبنگ کا تیسرا ایڈیشن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے 2010 میں دبنگ اور 2012 میں دبنگ۔2 بنائی تھی۔ سلمان سات برس بعد ایک بار پھر چلبل پانڈے کے کردار کو ادا کرتے نظر آئیں گے۔ سلمان ان دنوں دبنگ۔3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ارباز نے کہا کہ سلمان چلبل پانڈے کے کردار میں جی رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ سلمان کو دبنگ ۔3کے سیٹ پر دیکھ کر چونک گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب پہلے دن شوٹ پر گیا تو میں سلمان کو دیکھ کر حیران رہ گیا تھا، سلمان نے دبنگ۔2 کے بعد کئی فلمیں کیں اور کئی کردار ادا کیے ہیں۔ دبنگ۔2 کو سا ت برس ہوگئے ہیں لیکن جب سلمان نے مونچھ لگا کر پہلا شاٹ دیا تو میں حیران رہ گیا۔ ایسا لگا کہ جیسے وہ اپنے اس کردار کو جی رہے ہیں۔ انہیں چلبل پانڈے کے ایٹی ٹیوڈ اور اس کے بولنے کے لہجے کو اپنے اندر لانے میں ذرا بھی وقت نہیں لگا۔
خیال رہے کہ فلم دبنگ ۔تین کی ہدایت کاری پربھو دیوا کر رہے ہیں۔ اس میں سوناکشی سنہا، سلمان کے اپوزٹ نظر آئیں گی۔ یہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
ممبئی: بالی ووڈ کے ہدایت کار پریہ درشن سپر ہٹ فلم ہیراپھیری کا تیسرا ایڈیشن بنانے والے ہیں۔2000میں پریہ درشن نے اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کو لیکر سپرہٹ فلم ہیرا پھیری بنائی تھی۔
فلم میں پریش راول کے بابو راؤ گنپت راو آپٹے والے کردار کا استعمال لوگ آج بھی کامیڈی کے لئے کرتے ہیں۔ پریش کے علاوہ فلم میں اکشے کمار اور سنیل شیٹی نے بھی جم کر ہنسایا تھا۔ ہیرا پھیری ۔2 کی نیرج ووہرہ نے ہدایت کاری کی تھی۔ ہیرا پھیری کی تیسری کڑی کو اندر کمار کے ہدایت کاری کرنے کی بات کہی جا رہی تھی لیکن اندر کمار نے کسی وجہ سے فلم کی ہدایت کاری سے ہاتھ کھینچ لئے۔
اب وہ ہیرا پھیری کا تیسرا ایڈیشن بنانے والے ہیں۔ اس بار ہیرا پھیری۔3 میں ٹائم لیپ ہوگا جس میں تینوں اداکار اپنی موجودہ عمر سے نزدیکی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
اس میں اکشے کمار راجو، پریش راول بابو راو اور سنیل شیٹی شیام بدلی ہوئی شکل و صورت میں نظر آئیں گے۔ پریہ درشن نے اس بات کی تصدیق کی وہ اکشے، سنیل اور فلم کے پروڈیوسر فیروز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال وہ ایک ملیالم فلم ’مرکر: دی لائن آف اربین سی‘ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کے پورا ہونے کے بعد وہ صرف ہیرا پھیری پر توجہ دیں گے۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
کابل: افغانستان کے مشرقی صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے یہاں بیان جاری کرکے بتایا کہ صوبہ خوست کے ضلع نادر شاہ کوٹ میں ہفتے کی صبح نیشنل آرمی اسپیشل آپریشن کور کی مہم میں حقانی نیٹ ورک کے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو مقامی فوجی کیمپ لے جایا گیا ہے۔
طالبان سے منسلک حقانی نیٹ ورک مشرقی صوبوں اور دارالحکومت میں فعال ہے، اس دہشت گرد تنظیم نے سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی سنسنی خیز حملوں کو انجام دیئے ہیں۔
بیان کے مطابق خصوصی سیکورٹی فورسز نے صوبہ غزنی کے ضلع نویٰ میں دو طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ جمعہ کو دیر شام پڑوس کے صوبہ ننگرهار کے ضلع شیرزاد میں سیکورٹی فورسز کی جانب کئے گئے فضائی حملے میں طالبان کے آٹھ شدت پسند مارے گئے۔
افغان سیکورٹی فورسز نے ناٹو قیادت والی اتحادی افواج کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور ہوائی کارروائی تیز کر دی ہے، اسی کارروائی کے تحت سیکورٹی فورسز نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ دہشت گرد تنظیموں نے اب تک سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
کانپور: اتر پردیش میں کانپور کے روما ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتہ کی شب پٹری سے اترنے والی پروا ایکسپریس کی وجہ سے متاثر روٹ کو جزوی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
شمال وسطی ریلوے کے ترجمان امت مالویہ نے’یو این آئی‘ کو بتایا کہ ہوڑہ سے دہلی جانے والے ٹریک کو ریل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ نیچے ٹریک پر پڑی حادثے کا شکار بوگیوں کو ہٹا کر اکھڑ چکی ریلوے ٹریک کو درست کرنے کا کام جنگی پیمانہ پر کیا جارہا ہے۔
امت مالویہ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی چار مسافروں کا علاج کانپور کے ہیلٹ اسپتال میں کیا جا رہا ہے جبکہ 12 دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی منزل کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا جدید ٹیکنالوجی سے لیس کوچ کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شمال وسطی ریلوے کے کمشنر (سیکورٹی) اے کے جین کریں گے۔ حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار کے بارے میں اگرچہ انہوں نے کسی قسم کی اطلاع سے صاف انکار کر دیا۔
خیال رہے ہفتہ کی رات تقریباً ایک بجے کانپور کے روما قصبہ کے قریب ہوڑہ سے نئی دہلی جا رہی 12303 پروا ایکسپریس کے 12 ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے، سلمان خان کا نام بالی ووڈ کی متعدد ہیروئنوں جیسے سنگیتا بجلانی، سومی علی، ایشوریہ رائے اور کٹرینہ کیف کے ساتھ ان کا نام جوڑا گیا لیکن سلمان خان کو دولہا بنتے دیکھنے کا خواب ان کے مداحوں کا ابھی تک پورا نہیں ہوسکا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان اپنے خاندان سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور ان کے لئے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ اس پیار کے آگے ان کا کسی اور سے پیار کہیں ٹک نہیں پاتا، کئی بار وہ شادی کرنے کا پختہ ارادہ کرچکے تھے لیکن ہر مرتبہ وہ دوسرے شخص کو اپنے خاندان سے زیادہ اہمیت نہیں دے پائے۔
سلمان خان کو اس بات کا احساس ہے کہ اگر وہ اپنے پارٹنر کو دیئے ہوئے وعدے پر پورے نہیں اترتے ہیں تو وہ اس کے ساتھ نہ انصافی کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ابھی تک سنگل ہیں۔ حالانکہ سلمان خان کے خاندان والوں کی خواہش ہے کہ وہ شادی کرلیں لیکن سلمان اپنے خاندان سے زیادہ پیار کسی اور سے کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ وہ اپنے خاندان کی خوشحالی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
کانپور، اتر پردیش میں دہلی ہوڑہ ریل سیکشن پر کانپور کے روما روٹ پر ہفتہ کو پٹري سے اترنے والی پروا ایکسپریس کے مسافروں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے ریلوے نے ہیلپ لائن نمبرز جاری کئے ہیں۔
شمال وسطی ریلوے کے پی آر او سنیل کمار گپتا نے بتایا کہ کانپورسیکشن میں روما اسٹیشن سے پروا ایکسپریس (12303) کے دیر رات 12:55 بجے گذرجانے کے بعد ایڈوانس اسٹارٹر سگنل کے قریب گاڑی کے دو ایس ایل آر ڈبے سمیت 12 بوگی پٹري سے اتر ہوگئے۔
گپتا نے بتایا کہ حادثہ کا شکار پروا ایکسپریس کے مسافروں کے اہل خانہ کو معلومات کے لئے الہ آباد، كانپورر، ٹنڈلہ، اٹاوہ، علی گڑھ اور مرزا پور ریلوے اسٹیشنوں پر کسی بھی طرح کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے نمبر جاری کئے گئے ہیں۔ متاثر ہ مسافروں کے لواحقین الہ آباد میں 0532-1072، کانپور 0512-1072، 0512-2323015، 2323016 اور 2323018، ٹنڈلہ 0561-2220337 اور 2220338 اٹاوہ 0568-8266382، 0568-8266383 ،علی گڑھ 0571-2403458 اور مرزا پور میں 0544-2220095 نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
عدن: یمن کے جنوب مشرقی صوبے تائز میں جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے وادئ مادم علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گشتی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں سینئر سیکورٹی اہلکار محمود حمیدی کی موت ہو گئی اور کئی دیگر سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ گشتی ٹیم ایک سیکورٹی مشن سے واپس آ رہی تھی تب ہی اس پر حملہ ہو گیا، تمام حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
قابل غور ہے کہ یمن میں 2014 سے خانہ جنگی جاری ہے جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے شمالی حصوں پر قبضہ کر لیا تھا، اس دوران اس خانہ جنگی میں اب تک 10 ہزار سے زائد لوگ مارے گئے ہیں اور 30 لاکھ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے، اس خانہ جنگی نے یمن کو فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
تر پردیش کے ساق وزیر اعلی مرحوم این ڈی تیواری کے بیٹے روہت شیکھر تیواری کی موت کے سلسلے میں دہلی پولیس نے قتل کا معاملہ درج کیا ہے۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
ہاوڑا۔نئی دہلی پوروا ایکسپریس کے 12 ڈبے کانپور پہنچے سے پہلے پٹری سے اتر گئے جس میں 28 لوگ زخمی ہوئے ہیں لیکن اس حادثہ میں کسی کی جان نہیں گئی ہے ۔ اس حادثہ کی جانچ کے احکام جاری کر دئے ہیں ۔ حادثہ کے وقت ٹرین کی اسپیڈ 100 کلومیٹر فی گھنٹا بتائی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹرین کی کپلنگ ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں بٹ گئی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
اس حادثہ کے بعد درجن بھر ٹرینوں کے روٹ بدل دئے گئے اور کئی ٹرینوں کو کینسل کر دیا گیا ہے ۔ ریلوے افسران کے مطابق معمولی طور پر زخمی مسافروں کو علاج کے لئے کانپور سینٹرل روانہ کر دیا گیا ہے ۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
اتر پردیش کے ساق وزیر اعلی مرحوم این ڈی تیواری کے بیٹے روہت شیکھر تیواری کی موت کے سلسلے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے روہت کی اہلیہ سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔ اس معاملہ میں پولیس نے قتل کا معاملہ درج کیا ہے ۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Apr 2019, 9:53 AM IST