حیدرآباد: پولیس نے شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قاسم کے مکان پر چھاپہ مارا اور انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ گجویل پولیس نے عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں واقع اسٹاف کوارٹرس میں تقریباً پانچ گھنٹوں تک ان کے مکان کی تلاشی لی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق یہ تلاشی ماؤنوازوں کے ساتھ پروفیسر کے مبینہ تعلقات کی بنیاد پر لی گئی ہے ان کے مکان سے کمپیوٹر ہارڈ ڈسک اور بعض اہم دستاویزات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ چھاپہ گجویل اے سی پی نارائن کی قیادت میں مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر قاسم کے معاملے کی جانچ 2016 کے ایک معاملہ کے تحت کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اس معاملہ میں قاسم ملزم نمبر2 تھے جو مُلگ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ان کی گاڑی سے انقلابی لٹریچر دستیاب ہونے کا دعوی کیا تھا۔ اسی معاملے میں سرچ وارنٹ کے ساتھ دوبارہ تلاشی لی گئی۔ اسسٹنٹ پروفیسرکے مکان پر پولیس کے چھاپے اوران کی گرفتاری سے عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ بیشتر طلبہ نے احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
اس موقع پر عثمانیہ یونیورسٹی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران قاسم کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2016 میں جھوٹے معاملہ میں ماخوذ کرتے ہوئے ان کے شوہر کے خلاف آج کارروائی کی گئی ہے۔ انھوں نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس کے قریب 50 ملازمین ان کے مکان پہنچے اور دروازہ کھٹکھٹایا اور یہ کہتے ہوئے اندر آنے کی اجازت طلب کی کہ ان کے پاس سرچ وارنٹ ہے۔
Published: undefined
خاتون کے مطابق انھوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کا مکان یونیورسٹی کے احاطہ میں ہے اس لئے انھیں وائس چانسلر یا رجسٹرار کی اجازت حاصل کرنی چاہیے لیکن وہ دروازہ توڑ کراندر داخل ہوئے اور انھوں نے گھر کی تلاشی لی۔ خاتون نے بتایا کہ سال 2016 میں ان کے شوہر کی گاڑی کو حادثہ ہوا تھا اوراس وقت ان کی گاڑی سے بعض کتابیں پولیس کو دستیاب ہوئی تھیں اور یہ کتابیں اسسٹنٹ پروفیسرکی جانب سے ہی تحریرکردہ ہیں اور وہ بازارمیں بھی دستیاب ہیں۔
Published: undefined
انھوں نے اس معاملہ میں عدالت سے رجوع ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس اثناء میں سی پی آئی کے قومی لیڈر نارائنا نے پولیس کارروائی کی مذمت کی۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ چند ماہ سے ہی انھیں پولیس کی جانب سے ذہنی طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز