قومی خبریں

ہریانہ میں احتجاج کر رہے کسانوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، کانگریس کا برہمی کا اظہار، کہا- ’بی جے پی کا کسان مخالف چہرہ سامنے آیا‘

دیپیندر ہڈا نے کہا کہ مودی حکومت کسان مخالف ہے، منگل کو ہریانہ کے کروکشیتر میں شاہ آباد میں کسانوں کے خلاف اس کی بربریت نے ثابت کر دیا کہ بی جے پی کا کسانوں اور ان کے مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دیپیندر ہڈا، تصویر@INCIndia</p></div>

دیپیندر ہڈا، تصویر@INCIndia

 
Admin

نئی دہلی: کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف امیروں کے لیے کام کرتی ہے اور اسے غریبوں، پہلوانوں، جوانوں اور کسانوں کی سے کوئی پرواہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ہریانہ کے کروکشیتر میں کسانوں نے سورج مکھی کی کم از کم امدادی قیمت کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی-چندی گڑھ-امرتسر ہائی وے پر جام لگا دیا تھا۔ جب کسانوں نے شاہراہ نہیں چھوڑی تو رات 9 بجے کے قریب پولیس نے کسانوں پر طاقت کا استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہریانہ پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس کی کارروائی میں 10 کسان زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں داخل ہیں۔ اس واقعہ پر کانگریس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ مودی حکومت کسان مخالف ہے اور منگل کو ہریانہ کے کروکشیتر میں شاہ آباد میں کسانوں کے خلاف اس کی بربریت نے ثابت کر دیا کہ بی جے پی کا کسانوں اور ان کے مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

Published: undefined

دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا ’’یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ حکومت نہ کسانوں کی ہے، نہ جوانوں کی، نہ ہی پہلوانوں کی، یہ حکومت صرف امیروں کی ہے۔ بی جے پی حکومت کا نعرہ ہے- ’’پٹے کسان، جئے دھنوان۔‘‘ ہڈا نے کہا کہ ہریانہ پولیس نے جس طرح شاہ آباد میں کسانوں کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کیا وہ ہمیں برطانوی دور حکومت کی بربریت کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے مندسور میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کی چھٹی برسی پر کسان شاہ باد میں یکجا ہوئے تھے لیکن پولیس نے جس بے دردی سے ان پر لاٹھی چارج کیا اس سے اس کا کسان مخالف چہرہ واضح ہوتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس لاٹھی چارج میں کئی کسان زخمی ہوئے ہیں۔ دس کسان اسپتال میں داخل ہیں اور کئی کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ اس واقعہ سے صاف ہو گیا ہے کہ یہ حکومت کسانوں کے لیے نہیں ہے، یہ صرف امیروں کے لیے کام کرتی ہے۔ لال بہادر شاستری نے جئے جوان جئے کسان کا نعرہ دیا تھا لیکن بی جے پی نے اس نعرے کو’جئے دھنوان‘ میں بدل دیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined