قومی خبریں

سی اے اے کے نفاذ پر غلط فہیموں اور گمراہ کن پروپیگنڈوں پر پولیس کی نظر

سی اے اے شہریت سے محرومی کا نہیں بلکہ شہریت کی حصولیابی کا قانون ہے اور اس سے کسی بھی ہندوستانی کی شہریت متاثر نہیں ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سی اے اے شہریت سے محرومی کا نہیں بلکہ شہریت کی حصولیابی کا قانون ہے اور اس سے کسی بھی ہندوستانی کی شہریت متاثر نہیں ہوگی۔ہندوستانی مسلمان شہریت قانون کو لے کر بہت فکر مند ہیں ، اس کو لے کر ان میں طرح طرح کی غلط فہمیاں ہیں۔ واضح رہے پولیس سی اے اے کے نفاذ پر غلط فہیموں اور گمراہ کن پروپیگنڈوں پرنظررکھے ہوئے ہے۔

Published: undefined

اس سلسلہ میں ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے کہا کہ سی اے اے کے نفاذ پر غلط فہیموں اور گمراہ کن پروپیگنڈوں پرپولیس نظر رکھ رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سی اے اے شہریت سے محرومی کا نہیں بلکہ شہریت کی حصولیابی کا قانون ہے اور اس سے کسی بھی ہندوستانی کی شہریت متاثر نہیں ہوگی اس لئے گمراہ کن پروپیگنڈوں پر توجہ دینے کے بجائے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی سرکار کے معرفت میں شہریوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی کو سی اے اے کے نفاذ پر مضطرب ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ممبئی پولیس الرٹ ہے اور اپنے طور پر حالات پر نظر رکھ رہی ہے کسی کو بھی فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined