نئی دہلی: پنجاب میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والے اور ’وارث پنجاب دے‘ کے لیڈر امرت پال سنگھ کو پولیس ریاست بھر میں تلاش کر رہی ہے تاہم وہ پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ دریں اثنا، خالصتان تحریک کے لیڈر امرت پال سنگھ کے چار معاونین کو اتوار کے روز آسام کے ڈبروگڑھ لے جایا گیا۔ چاروں کو ڈبروگڑھ پہنچانے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارے کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر چاروں ملزمان کو ڈبروگڑھ سینٹرل جیل میں قید رکھا جائے گا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق امرت پال سنگھ کے چار ساتھیوں کے ساتھ پنجاب پولیس کی ایک 27 رکنی ٹیم بھی ڈبروگڑھ کے لئے روانہ ہوئی ہے، جن میں آئی جی جیل بھی شامل ہیں۔ امرت پال سنگھ کے معاونین کو آسام لے جانے کی وجوہات پتہ نہیں چل سکی اور پولیس فی الحال اس معاملہ پر کوئی اطلاع نہیں دینا چاہتی۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق آئی جی پی اور آسام پولیس کے ترجمان پرسنا کمار بھویاں سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس طرح کی کسی پیشرفت کی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر، مفرور قرار دیئے جا چکے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس نے سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ پنجاب بھر میں فلیگ مارچ کیا۔ عوامی سلامتی کے مفاد میں حکومت نے وائس کالز کے علاوہ ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کو پیر کی سہ پہر تک بڑھا دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز