نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش پولیس پر جابرانہ کارروائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کارکنان کو فرضی معاملوں میں پھنسایا جارہا ہے۔ پرینکا گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے کہا کانگریس کے لیڈر اور کارکنان عوام کے امور پر آواز بلند کرنے کے پابند عہد ہیں۔ بی جے پی حکومت اترپردیش پولیس کو ظلم کا اوزار بناکر دوسری پارٹیوں کو آواز اٹھانے سے روک سکتی ہے، ہماری پارٹی کو نہیں۔ دیکھیے کس طرح یو پی نے ہمارے اقلیتی شعبے کے صدر کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا۔ پہلے فرضی الزامات پر ہمارے ریاستی صدر کو چار ہفتوں کے لئے جیل میں رکھا‘‘۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا کہ چاہے پولیس جابرانہ کارروائی کرے یا فرضی مقدموں میں پھنسائے لیکن کانگریس کارکنان ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ پولیسیا کارروائی جابرانہ اور غیر جمہوری ہے۔ کانگریس کے سپاہی پولیس کی لاٹھیوں اور فرضی مقدمات سے نہیں ڈرنے والے‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں اتر پردیش پولیس کانگریس کے اقلیتی سیل کے صدر شاہنواز عالم کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے لے جا رہی ہے۔ پولیس نے ان پر گزشتہ برس 19 دسمبر کو لکھنٔو میں سی اے اے کی مخالفت میں ہوئے تشدد اور آگ زنی ہونے کا الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز