نارائن پور: چھتیس گڑھ کے 4 اضلاع نارائن پور، کونڈاگاؤں، کانکیر اور دنتے واڑہ میں نکسلیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، نارائن پور میں نکسلیوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں 8 نکسلی مارے گئے، جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہو گیا۔ پولیس افسر کے مطابق نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورس نے سرحدی اضلاع کی پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا تھا۔
Published: undefined
آخری اطلاع موصول ہونے تک ابوجھماڑ کے کُتُل فارسبیدہ کونڈامیٹا علاقے میں فوجیوں کا مشترکہ آپریشن جاری تھا۔ یہ آپریشن گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے، جس میں نارائن پور، کونڈاگاؤں، کانکیر، دنتے واڑہ اضلاع کے ڈی آر جی، ایس ٹی ایف آئی ٹی بی ایف کے جوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔
ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بننے کے بعد سلامتی دستوں نے نکسل علاقوں میں کئی آپریشن شروع کر دیئے ہيں۔ حال ہی میں فورس نے بیجاپور اور سکما میں بھی کارروائی انجام دی تھی، جس میں 7 نکسلی ہلاک ہوئے تھے۔
Published: undefined
چھتیس گڑھ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مسلسل نکسل مخالف آپریشن چلا رہی ہے جس میں اس سال اب تک 120 سے زیادہ نکسلی مارے جا چکے ہیں۔ گزشتہ مئی میں چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں نکسلی مارے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined