لدھیانہ میں ہوا بم دھماکہ اور بے ادبی کے معاملوں نے پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل پنجاب کے امن اور قانون پر سوال کھڑے کر دئے ہیں ۔ حزب اختلاف کی سیاسی پارٹیوں نے حکومت پنجاب کی تنقید کرنی شروع کر دی ہے ۔ انتخابات کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
پنجاب کے کارگذار ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سدھارتھ چٹوپادھیائے نے تمام پولیس کمشنروں اور سینئر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو سخت حفاظتی اقدامات کرنے اور ریاست میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
Published: undefined
مسٹر چٹوپادھیائے نے لدھیانہ بم دھماکے کے تناظر میں اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی جس میں اے ڈی جی پی (انٹرنل سیکورٹی) آر این ڈھوکے، اے ڈی جی پی ایس ٹی ایف ہرپریت سنگھ سدھو، اے ڈی جی پی (انٹیلی جنس) اے ایس رائے، اے ڈی جی پی (الیکشن) ششی پربھا دویدی اور اے ڈی جی پی (لاء اینڈ آرڈر ) نریش اروڑہ نے ریاست میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے اور اگر کوئی پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔
Published: undefined
انہوں نے پولیس افسران کو متعلقہ اضلاع میں پولیس گشت (پٹرولنگ) کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ حساس علاقوں میں قائم چوکیوں پر پولیس کی مزید نفری تعینات کی جائے اور دن رات گشت تیز کی جائے۔ (یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined