مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کچھ اسٹوڈنٹس نے دو مسلمانوں کو دھمکایا اور انہیں ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ اطلاع موصول ہونے پر پولس نے 4 انجینئرنگ کے طالب علموں کے خلاف معاملہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کے مطابق یہ واقعہ 21 جولائی کی شب 10.30 بجے آزاد چوک اور بجرنگ چوک کے نزدیک رونما ہوا، جس کے بعد سے علاقہ کا ماحول کشیدہ بنا ہوا ہے۔ واقعہ کے بعد سے شہر کی سیکورٹی پختہ کر دی گئی ہے۔
Published: 23 Jul 2019, 5:10 PM IST
واقعہ کے حوالہ سے اطلاع دیتے ہوئے پولس افسر نے بتایا کہ کھانا آرڈر کرنے والی موبائل ایپ کے لئے کام کرنے والے شیخ عامر (24) اور اس کا دوست شیخ ناصر (26) اتوار کے روز آزاد چوک پر آٹو کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی وقت ملزم طالب علم کار سے آئے اور دونوں سے جھگڑنے لگے۔ ملزمان نے دونوں مسلم نوجوانوں کو ان کی مذہبی شناخت کے تعلق سے گالیاں دیں اور ’جے شری رام‘ نہیں بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
Published: 23 Jul 2019, 5:10 PM IST
افسر نے بتایا کہ دونوں نے خوف کی وجہ سے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگا دیا۔ بعد میں کچھ راہگیروں کو آتا ہوا دیکھ کر شرپسند وہاں سے فرار ہو گئے۔ پولس نے بتایا کہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا تھا۔ بعد میں ویڈیو فوٹیج کا معائنہ کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
Published: 23 Jul 2019, 5:10 PM IST
اورنگ آباد کے پولس کمشنر چرنجیو پرساد نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں اس طرح کا ہونے والا شہر میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے جب جمعہ کے روز ہوٹل میں کام کرنے والا عمران جب اپنے گھر لوٹ رہا تھا تو کچھ شرپسندوں نے اس کی بائیک کو روک کر اور چابی چھین کر ’جے شری رام‘ بولنے پر مجبور کیا تھا۔ اطلاع موصول ہونے پر پولس نے 10 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔
Published: 23 Jul 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Jul 2019, 5:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز