لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں بے قصور کسانوں کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ اپوزیشن لیڈران کے ذریعہ لگاتار کیا جا رہا ہے۔ خصوصاً کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے لگاتار دباؤ کا اثر اس وقت دیکھنے کو ملا جب مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے گھر پر یو پی پولیس نے نوٹس چسپاں کر دیا۔ اس نوٹس میں اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو پوچھ تاچھ کے لیے تھانہ پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق آشیش مشرا کو جمعہ کی صبح 10 بجے کھیری میں پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔
Published: undefined
اس سے قبل آشیش مشرا کی گرفتاری سے متعلق سوال پر لکھنؤ رینج کی آئی جی لکشمی سنگھ نے کہا تھا کہ آج ہی انھیں سمن بھیجا جائے گا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’ہم ان کا بیان درج کریں گے، اس کی بنیاد پر آگے کی کارروائی ہوگئی۔ ثبوت اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔‘‘ اس بیان کے بعد ہی اجے مشرا کے گھر پر نوٹس چسپاں کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تکونیا ضلع کے کھیری کے تعلق سے جو بھی بات آپ کی جانکاری میں ہے، انھیں بتانے کے لیے آپ کو ہدایت دی جاتی ہے۔ 8 اکتوبر کی صبح 10 بجے کرائم برانچ، ریزرو پولیس لائن ضلع کھیری میں نجی طور پر پیش ہو کر زبانی یا الیکٹرانک ثبوت پیش کریں۔
Published: undefined
اس سے قبل لکشمی سنگھ نے کہا تھا کہ اگر آشیش پوچھ تاچھ کے لیے نہیں آتے ہیں تو اس کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حالانکہ پولیس ڈائریکٹر جنرل لکشمی سنگھ نے کہا کہ آشیش کو بھیجے گئے سمن میں کسی طے مدت کا ذکر نہیں ہے۔ بہر حال، لکشمی سنگھ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر یہ بھی ہے کہ لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اتر پردیش پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزم لوکُش اور آشیش پانڈے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت تھار گاڑی ہری اوم چلا رہا تھا۔ اس کے بغل میں سمت جیسوال بیٹھا تھا، جس نے کسانوں کے خلاف کیس کیا ہے۔ پیچھے شیام سندر، لو کُش اور آشیش پانڈے بیٹھا تھا۔ شیام سندر کی موت ہو چکی ہے، ہر اوم کی بھی موت ہو چکی ہے، اور گرفتار دونوں شخص سے پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز