قومی خبریں

پی این بی گھوٹالہ: بھگوڑے میہل چوکسی کے خلاف ای ڈی کی بڑی کارروائی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے میہل چوکسی کی دوبئی واقع تین کاروباری ملکیتیں، قیمتیں چیزیں، ایک مرسڈیز بینز ای-280 اور میعادی جمع رقم ضبط کی ہے۔ چوکسی نے گزشتہ سال انٹگوا کی شہریت لے لی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا میہل چوکسی

پنجاب نیشنل بینک میں 13500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو بھگوڑا ہیرا کاروباری میہل چوکسی کی کل 24.77 کروڑ روپے کی غیر منقولہ ملکیت ضبط کی ہے۔ اس میں قیمتی چیزیں، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک دھوکہ دہی سے جڑے معاملے میں یہ قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

Published: undefined

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چوکسی کی دوبئی واقع تین کاروباری ملکیتیں، قیمتی چیزیں، ایک مرسڈیز بینز ای-280 اور میعادی جمع رقم ضبط کی ہے۔ چوکسی نے پچھلے سال انٹگوا کی شہریت لے لی تھی۔ چوکسی کے خلاف جرم کل قیمت 6097.73 کروڑ روپے کا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اب تک 2534.7 کروڑ روپے کی ملکیت ضبط کی ہے۔

Published: undefined

سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ معاملے میں چوکسی اور نیرو مودی کے خلاف جانچ کی جا رہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چوکسی سے خود سپردگی کا مطالبہ کیا ہے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطالبہ پر میہل چوکسی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined