مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) گھوٹالہ معاملہ میں بینک کے جنرل منیجر رینک کے ایک افسر کو دیر رات گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ جندل اگست 2009 سے 2011 کے درمیان پی این بی کے بریڈی ہاؤس برانچ کا انچارج تھا۔ اسی کے دور میں نیرو مودی کی کمپنی کو بغیر منظوری کے ایل اويو جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ جندل فی الحال پی این بی ہیڈ کوارٹر میں جنرل منیجر(لون) کے عہدہ پر تعینات ہے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
سی بی آئی نے کل رات نیرو مودی اور میہل چوکسی کی کمپنیوں کے پانچ عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے جانچ ایجنسی نے پی این بی کے 10 افسران اور نیرومودی اور میہهل چوکسی کی کمپنیوں کے 18ملازمین سے دن میں پوچھ گچھ کی تھی۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
نیرو مودی کی کمپنی فائراسٹار انٹرنیشنل کے چیرمین (فنانس) ویپل امبانی، سینئر ایگزیکٹیو آفیسر ارجن پاٹل اور ایگزیکٹیو اسسٹنٹ کویتا مانکیکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ویپل امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین مکیش امبانی کے کزن ہیں۔
میهل چوکسی کی کمپنی گیتانجلی گروپ کے دو عہدیدار کپل کھنڈیلوال ( فنانس افسر) اور نتن شاہی (منیجر) کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے جانچ ایجنسی نے پی این بی کے 10 افسران اور نیرو مودی اور میهل چوکسی کی کمپنیوں کے 18 ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
ریزرو بینک (آر بی آئی) نے پی این بی گھوٹالے کے پیش نظر بینکوں میں بڑھتی ہوئی جعلسازیوں کی وجوہات کی جانچ کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ریزرو بینک نے بتایا کہ آر بی آئی کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرس کے سابق رکن وائی ایچ مالیگام کو کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے موجودہ رکن بھرت دوسی، کنارا بینک کے سابق چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اور سیبی کے سابق کل وقتی رکن ایس رمن اور ریزرو بینک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نند کمار سرودے کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ آر بی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اے مشرا کمیٹی کے رکن سکریٹری ہوں گے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
میگھالیہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ دوسرے مودی جی، ہمارے وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں کو سپنے بیچے، اچھے دنوں کے سپنے، ہر کسی کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے آنے کے سپنے اور ہر سال دو کروڑ نوکریوں کے سپنے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے میگھالیہ میں کہا کہ نیرو مودی نے بہت سے لوگوں کو سپنے (خواب) بیچے جن میں حکومت بھی شامل تھی لیکن حکومت سوتی ہی رہ گئی اور وہ لوگوں کی گاڑھی کمائی لے کر بھاگ گیا۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
نیرومودی معاملہ میں ای ڈی کی تفتیش میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ ای ڈی نے تقریباً 120 شیل کمپنیوں کی سرگرمیوں کو مشتبہ پایا ہے۔ ان میں سے 80 شیل کمپنیاں نیرو مودی کی ہیں۔ وہیں میہل چوکسی کی تقریباً 40 شیل کمپنیوں کا بھی پتہ چلا ہے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
پی این بی گھوٹالے میں میہل چوکسی کے خلاف دھوکہ دہی کے معاملہ پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ میہل چوکسی کے وکیل سندیپ کپور نے کہا ’’میہل چوکسی اپنی کمپنی کے مالک ہیں، ان کی کمپنی کی کسی معاون کمپنی اور اس کی فرینچائزی کی طرف سے کئے گئے معاہدوں سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اس لئے ان پر ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی۔‘‘ ہائی کورٹ نے دہلی پولس سے اس معاملہ میں اسٹیٹس رپورٹ دائر کرنے کو کہا ہے۔ اس معاملہ پر مزید سماعت کے لئے 3 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
ریٹنگ ایجنسی فیچ کے بعد اب موڈیز بھی پی این بی کی ریٹنگ کم کرنے کے موڈ میں ہے۔ ایک بیان میں ایجنسی نے کہا ہے کہ پی این بی کی کریڈٹ اسیسمنٹ ریٹنگ کو بھی کم کیا جا رہا ہے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
پی این بی گھوٹالے پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنے والے وکیل جے پی ڈھانڈا نے کہا ’’پیسوں کے ہیر پھیر کے معاملہ میں ملزم بینک ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے اور اس گھوٹالے سے جڑے لوگوں کو عمر قید کی سزا ملنی چاہئے۔‘‘
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
پی این بی گھوٹالہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ونیت ڈھانڈا نامی ایک وکیل نے اس معاملہ پر مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے جسے سپریم کورٹ نے منظور کر لیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس معاملہ میں پی این بی اور آر بی آئی کے اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ نیرو مودی کو دومہینے کے اندر واپس لانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ معمولی سے قرض سے پریشان ہو کر کسان خود کشی کر رہے ہیں، وہیں نیرو مودی جیسے لوگ آرام سے بیرون ملک بھاگ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملہ پر 23 فروری یعنی جمعہ کو سماعت ہوگی۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
پی این بی گھوٹالے پر سی وی سی (سینٹرل وجلینس کمیشن) نے مرکز اور پی این بی سے 10 دنوں کے اندر رپورٹ سونپنے کو کہا ہے۔ کمیشن نے مرکز اور پی این بی سے کہا ہے کہ وہ اس گھوٹالے میں شامل افسران کے ناموں کو منظر عام پر لانے کو کہا ہے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
ریٹنگ (درجہ بندی) ایجنسی فیچ (FITCH) نے پی این بی کو منفی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ فیچ نے کہا ہے کہ پی این بی اب خطرے والے بینکوں میں آ گیا ہے۔ گھوٹالے سے ہوئے نقصان کا انداز لگانے کے بعد اس کی درجہ بندی کم بھی ہو سکتی ہے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
پی این بی گھوٹالے کے تعلق سے ممبئی سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں گیتانجلی اور پی این بی کے 30 ملازمین کو پوچھ گھ کے لئے بلایا گیا۔ تمام 30 ملازمین کے بیرن ممالک کا سفر کرنے پر روک لگا دی گئی ہے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
وزارت خزانہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں یہ بتایا جا رہا تھا کہ پی این بی میں ہوئے 1.8 ارب کے گھوٹالے سے ہندوستانی بینکوں کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ ’’میڈیا کے خاص طبقہ میں ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ محکمہ انکم ٹیکس نے پی این بی میں ہوئے مبینہ گھوٹالے سے ہندوستانی بینکوں کو 3 ارب ڈالر سے زیادہ کے نقصان کا اندازہ لگایا ہے، جوکہ جھوٹ ہے اور حقیقی طور سے غلط ہے۔‘‘
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
پی این بی نے کہا ہے کہ لیٹر آف انڈر ٹیکنگ (ایل او یو) اور فارین لیٹرس آف کریڈٹ (ایف ایل سی) کے تحت قانون کے مطابق تمام ’مصدقہ ذمہ داریوں‘ کو پورا کیا جائے گا۔ بینک نے یہ اعلامیہ اپنی ویب سائٹ پر تحریر کیا ہے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی طرف سے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں گیتانجلی شوروم پر چھاپہ مارا ہے۔ گیتانجلی جویلرس کے مالک نیرو مودی کے ماموں میہل چوکسی ہیں۔ پی این بھی گھوٹالے میں ان کا بھی نام ہے اور وہ فرار چل رہا ہے۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Feb 2018, 12:10 PM IST