قومی خبریں

کیا وزیر اعظم مودی نے ایودھیا فیصلے پر جسٹس گگوئی کو خط لکھا؟ حکومت کی وضاحت

حکومت نے جمعہ کے روز واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر سے متعلق معاملے میں فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کو کوئی خط نہیں لکھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: حکومت نے جمعہ کے روز واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر سے متعلق معاملے میں فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کو کوئی خط نہیں لکھا۔

Published: undefined

ایک سرکاری ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’’ایودھیا فیصلے کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے چیف جسٹس آف انڈیا کو لکھا گیا ایک نام نہاد خط سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی خط نہیں لکھا گیا ہے۔ یہ خط جعلی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔‘‘

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کا ایک نام نہاد خط وائرل ہو رہا ہے جس میں نریندر مودی نے ایودھیا فیصلے کے بعد جسٹس رنجن گگوئی کو مبارکباد دی ہے۔ ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے اس خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے بنگلہ دیش اور ہندوستان کے مابین دوستی کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined