قومی خبریں

وزیراعظم مودی نے ووٹروں سے مہاراشٹر، جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں پرجوش طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹروں سے جمہوریت کے اس تہوار پر اپنے گھروں سے باہر نکل کر جوش و خروش سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

<div class="paragraphs"><p>وزیراعظم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزیراعظم مودی، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹروں سے جمہوریت کے اس تہوار پر اپنے گھروں سے باہر نکل کر جوش و خروش سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مہاراشٹر کے ووٹروں پر زور دیتے ہوئے پوسٹ کیا ’’مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں آج تمام سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ میں ریاست کے ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ اس میں حصہ لیں اور جمہوریت کے جشن کی رونق میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر تمام نوجوان اور خواتین ووٹرز سے پرجوش طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اپیل ہے۔‘‘

Published: undefined

ایک اور پوسٹ میں، وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے ووٹروں کے لیے لکھا ’’آج جھارکھنڈ میں جمہوریت کے عظیم تہوار کا دوسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس میں جوش و خروش سے حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ اس موقع پر میں اپنے تمام نوجوان دوستوں کو خاص طور پر جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں، مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ کا ہر ووٹ ریاست کی طاقت ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں اور جھارکھنڈ کی 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں، پنجاب کی چار اور کیرالہ اور اتراکھنڈ کی ایک ایک سیٹ کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی ناندیڑ لوک سبھا سیٹ پر بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined