قومی خبریں

وزیر اعظم تقریروں کے ذریعے بڑی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں: کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’’دیہی ہندوستان میں معاشی بحران اتنا گہرا ہے کہ ستمبر میں منریگا کی مانگ 4 سالوں میں 30 فیصد بڑھ گئی ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دیہی علاقوں میں بے روزگاری اور لوگوں کی معاشی حالت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی تقریر کے ذریعے اصل مسائل کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ آپ جتنا چاہیں کانگریس کو گالی دیں لیکن غریبوں کا حق نہ چھینیں۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’’دیہی ہندوستان میں معاشی بحران اتنا گہرا ہے کہ ستمبر میں منریگا کی مانگ 4 سالوں میں 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس کے بارے میں کچھ کرنے کے بجائے وزیر اعظم انتخابی ریاستوں میں اپنی ناکامیوں کو تقریروں کے ذریعے چھپانے کے لیے کانگریس کو کوس رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’گھریلو آمدنی میں زبردست کمی اور مہنگائی کی وجہ سے کروڑوں لوگ منریگا کے تحت کام کی تلاش میں گھر گھر بھٹکنے پر مجبور ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ منریگا بجٹ میں صرف 4 فیصد فنڈز باقی ہیں۔ ملک کو یاد ہے کہ بجٹ 2023 میں مودی سرکار نے منریگا کے بجٹ میں 33 فیصد کی کٹوتی کی تھی، جس کے نتیجے میں غریب خاندان متاثر ہو رہے ہیں، اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کے فنڈز بھی بقایہ ہیں۔ کانگریس کو جو بھی برا کہنا چاہیں کہو، غریبوں کا حق نہ چھینیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ دیہی روزگار گارنٹی اسکیم منریگا کے تحت روزگار کے خواہاں لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اکنامک ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں منریگا کے تحت کام کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں صنعتی بہتری کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ملک میں روزگار کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مالی سال 2024 میں دیہی علاقوں میں منریگا کی بڑھتی ہوئی مانگ معیشت کے لیے ایک بری علامت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined