نئی دہلی،: کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی ملک گیر مہم کے تحت ملک کے باشندوں کو آگے کی حکمت عملی سے آگاہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی صبح دس بجے ایک بار پھر ہم وطنوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹوئٹ کر کے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ”وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو صبح دس بجے قوم سے خطاب کریں گے۔“ کورونا وبا کے پیش نظر پی ایم مودی کا قوم کے نام یہ چوتھا خطاب ہوگا۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے گزشتہ 24 مارچ کو ہم وطنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں 21 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ یہ مدت کل یعنی منگل کو ہی ختم ہونی ہے۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے گزشتہ ہفتہ کو کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس اجلاس میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کے سلسلے میں تقریباً تقریباً اتفاق ہوگیا تھا۔ وزیر اعظم ملک کے باشندوں کو اس رضامندی کی بنیاد پر کورونا سے لڑنے کے لئے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے یا نہ بڑھانے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اس اجلاس کے بعد کچھ رایاستوں نے اپنے یہاں لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک بڑھانے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں بھی پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined