نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ اور ایپ ے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر لئے جانے سے کھلبلی مچ گئی۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اس ہیکنگ کی تصدیق کی۔ ٹوئٹر نے کہا کہ کھاتہ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدام اٹھائے گئے ہیں اور معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ فی الحال وزیر اعظم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ریکور کر لیا گیا ہے اور ہیکرز نو جو ٹوئٹ کئے تھے انہیں بھی ڈلیٹ کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی ذاتی ویب سائٹ narendramodi.in کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بدھ کی رات کے آخری پہر میں 3.15 بجے ہیک کر لیا گیا۔ ہیکر نے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کووڈ-19 رلیف فنڈ کے لئے ڈونیشن اب بِٹ کوائن کے ذریعے بھی لیا جانے لگا ہے۔ ہیکر نے ٹوئٹ کے ساتھ بٹ کوائن (کرپٹو کرنسی) حاصل کرنے کا ڈیجیٹل پتہ بھی شیئر کیا۔ ہیکر نے اپنا نام جان وِک بتایا۔
Published: undefined
ہیکر نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ کووڈ-19 کے لئے پی ایم رلیف فنڈ میں ڈونیشن دیں۔ ڈونیشن اب آپ کرِپٹو کرنسی بِٹ کوائن کے ذریعے بھی دے سکتے ہیں۔‘‘ اپنے ایک ایک اور ٹوئٹ میں ہیکر نے لکھا، ’’ہاں یہ اکاؤنٹ جان وِک نے ہیک کیا ہے۔ ہم نے کوئی پے ٹی مال ہیک نہیں کیا۔‘‘ ٹوئ؟ٹر کی طرف سے اب یہ ٹوئٹس ڈلیٹ کر دئے گئے ہیں۔
Published: undefined
وہیں ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اسے اس واقعہ کی معلومات تھی اور اکاؤنٹ کی حفاظت کے تمام ضروری اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے اور فی الحال وہ یہ کہنے کی حالت میں نہیں ہیں کہ آیا کچھ اور کھاتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں؟
غور طلب ہے کہ اس سے قبل جولائی میں متعدد نمایاں شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے تھے۔ ہیکرز نے ٹویٹر کے داخلی سسٹم تک رسائی حاصل کرکے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن، سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ارب پتی بزنس ٹائکون ایلون مسک کے اکاؤنٹس کو ہیک کیا تھا۔ نیز، اوبر اور ایپل کے کارپوریٹ کھاتوں میں بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے تو اپنا اکاؤنٹ دوبارہ ہیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined