آج کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں جہاں ایک طرف پارٹی صدر عہدہ کے انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کر رہیں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے سرمائی اجلاس میں ہو رہی تاخیر کے لیے نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’مودی بغیر تیاری کے جی ایس ٹی لانچ کرنے کے مقصد سے نصف رات میں بھی پارلیمنٹ آتے ہیں لیکن اجلاس کا سامنا کرنے کی ہمت وہ نہیں کر پا رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’موجودہ وقت میں پارلیمانی روایات اور جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ جمہوریت کے مندر پر تالا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بدعنوانی سے لے کر دفاعی معاہدہ تک، ہر موضوع پر مرکزی حکومت کو جواب دینا چاہیے لیکن حکومت ان سب سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بے وجہ تاخیر کے علاوہ کئی دیگر معاملے میں بھی سونیا گاندھی نے نریندر مودی کے خلاف آواز اٹھائی۔ انھوں نے کہا کہ بے روزگاری، بڑھتی مہنگائی، کم ہوتی درآمد اور جی ایس ٹی ایسے ایشوز ہیں جن سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ ایک سال قبل نوٹ بندی کی گئی لیکن اس سے مٹھی بھر لوگوں کو ہی فائدہ پہنچا۔ اس عمل نے کسان، چھوٹے کاروباری، گھریلو خواتین اور مزدوروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا۔ سونیا گاندھی وزیر اعظم کے بیانات اور ان کے وعدوں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’نریندر مودی ابھی تک جھوٹے وعدے اور غلط دلائل کو پیش کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔‘‘ انھوں نے مودی حکومت پر تاریخ کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’منصوبہ بندی کے ساتھ تاریخ کے صفحات سے پنڈت نہرو اور اندرا گاندھی کے قربانیوں اور ان کے تعاون کو مٹایا جا رہا ہے۔ اسکول کی کتابوں میں ایجنڈے کے ساتھ غلط دلائل پیش کیے جا رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
سی ڈبلیو سی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بہتر کارکردگی کے تئیں امید بھی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 18 مہینے سے جاری پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں نے کانگریس کو ہر بلاک اور ہر گاؤں میں مضبوطی فراہم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران بوتھ سطح تک کے لاکھوں کارکنان سے ملنے کا موقع میسر ہوا جس سے ملک بھر میں پارٹی زمینی سطح پر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی سے شروع ہوئی کانگریس کی انتخابی سرگرمی اب اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ گجرات میں آئندہ 9 اور 14 دسمبر کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جس کا نتیجہ 18 دسمبر کو آئے گا۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined