عام انتخابات میں این ڈی اے کی حیران کامیابی کے بعد ایک طرف جہاں بی جے پی اور اس کی معاون پارٹیوں میں جشن کا ماحول ہے، وہیں اپوزیشن پارٹیاں اپنی شکست کو قبول کرنے کے لیے مجبور ہو رہی ہیں۔ اسی درمیان پی ایم مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’چوکیدار‘ لفظ ہٹا دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے ان لوگوں سے بھی اپنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’چوکیدار‘ لفظ ہٹانے کی گزارش کی ہے جنھوں نے ان کی مہم میں شامل ہوتے ہوئے ’چوکیدار‘ لفظ جوڑا تھا۔
Published: 23 May 2019, 7:10 PM IST
اپنے ٹوئٹ میں پی ایم مودی نے لکھا ہے کہ ’’اب وقت آ گیا ہے کہ ’چوکیدار‘ والے جذبہ کو اگلی سطح تک لے جایا جائے۔ اس جذبہ کو ہندوستان کی ترقی کے عمل میں ہمیشہ برقرار رکھیے۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’چوکیدار لفظ میرے ٹوئٹر سے ہٹ گیا ہے لیکن یہ میرے دل میں ہمیشہ رہے گا۔ آپ بھی اس پر عمل کیجیے۔‘‘ پی ایم نریندر مودی نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ہندوستان کی عوام نے چوکیدار بن کر ملک کے لیے ایک بہترین کام کیا ہے۔ چوکیدار اب ایک طاقتور سمبل بن چکا ہے۔
Published: 23 May 2019, 7:10 PM IST
واضح رہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے ذریعہ ’چوکیدار چور ہے‘ نعرہ دیئے جانے کے بعد کافی منصوبہ بند طریقے سے پی ایم نریندر مودی نے ’میں بھی چوکیدار‘ مہم شروع کر دی تھی۔ اس مہم کے تحت انھوں نے جیسے ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نام میں چوکیدار لفظ جوڑا، مودی کابینہ میں شامل کئی وزراء اور بی جے پی لیڈران و کارکنان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نام میں ’چوکیدار‘ لفظ جوڑ لیا۔ حتیٰ کہ بی جے پی قومی صدر امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، اسمرتی ایرانی اور سشما سوراج جیسی لیڈروں نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چوکیدار لفظ جوڑ لیا تھا۔ اب جب کہ پی ایم مودی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چوکیدار لفظ ہٹا لیا ہے تو دھیرے دھیرے دیگر لوگوں کے درمیان بھی یہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ امت شاہ، اسمرتی ایرانی، سشما سوراج اور راج ناتھ سنگھ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چوکیدار لفظ ہٹا دیا ہے۔
Published: 23 May 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 May 2019, 7:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز