پی ایم مودی کی ویب سائٹ میں ایک نامعلوم ذرائع نے سیندھ لگا دی ہے۔ اس بات کی خبر ایک فرنچ ہیکر نے دی ہے اور نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے اس نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’آپ کی ویب سائٹ میں ایک سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔ ایک نامعلوم سورس (ذرائع) نے آپ کی ویب سائٹ پر ایک ٹیکسٹ فائل اَپ لوڈ کیا ہے جس میں میرا نام لکھا ہے۔ اس کے پاس آپ کے ڈیٹا بیس کا مکمل ایکسیس بھی ہے۔‘‘
Published: undefined
یہ ٹوئٹ ایلیٹ ایلڈرسن نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کیا گیا ہے اور یہاں یہ بتانا لازمی ہے کہ جس فرنچ سیکورٹی روبرٹ بیپٹسٹے نے ’آدھار ڈاٹا سیکورٹی‘ میں خامی کو منظر عام پر لا کر سرخیاں بٹوری تھیں اس کا ہی ٹوئٹر ہینڈل ایلیٹ ایلڈرسن نام سے ہے۔ پی ایم مودی کو ٹیگ کیے گئے اس ٹوئٹ میں یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ ’’آپ ہم سے پرائیویٹ میں رابطہ کریں اور جلد سے جلد سیکورٹی آڈٹ شروع کریں۔‘‘
Published: undefined
ہندی نیوز ویب سائٹ ’آج تک‘ کے مطابق اس ٹوئٹ کے بعد پی ایم مودی کی ٹیم نے ان سے رابطہ قائم کیا۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ دعویٰ فرنچ سیکورٹی ریسرچ نے کیا اور کہا کہ ’’نریندر مودی کی ٹیم ہم سے رابطہ میں ہے۔‘‘ جہاں تک ویب سائٹ ’بریچ‘ ہونے کا سوال ہے، تو یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کا مطلب ویب سائٹ کی سیکورٹی کو توڑنا ہے جس کے ذریعہ ویب سائٹ کو کنٹرول تو نہیں کیا جا سکتا لیکن کئی طرح کے مسائل پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ ایلیٹ ایلڈرسن کے ٹوئٹ میں پی ایم مودی کے ویب سائٹ کو ’بریچ‘ کیے جانے کی بات لکھتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ بھی پیش کیا گیا تھا جس میں staging.narendramodi.in یو آر ایل دیا گیا ہے اور یہ صفحہ خالی ہے۔ اس کے سب سے اوپر ایلیٹ ایلڈرسن کا ٹوئٹر یوزر نیم لکھا ہے۔ ٹوئٹ کے بعد انھوں نے لکھا ہے کہ یہ خامی ’سب ڈومین‘ میں ہے اور اصل ویب سائٹ میں بھی ہے۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایسا انھوں نے نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز